(ثناء نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرائے کے بجلی گھروں (رینٹل) کے منصوبوںکو غیر شفاف،غیر قانونی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا ہے
اسلام آباد(ثناء نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرائے کے بجلی گھروں (رینٹل) کے منصوبوںکو غیر شفاف،غیر قانونی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا ہے عدالت نے سابق وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف اور سابق سیکرٹری شاہد رفیع سمیت تمام ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین نیب کو ہدایت کی ہے کہ ان منصوبوں میں ہونے والی کرپشن اور بد عنوانی کے ذمہ داران تمام افراد کیخلاف فوجداری کارروائی اور اس حوالے سے ہر پندرہ روز بعد تحریری رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر میں جمع کرائی جائے ۔جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے کرائے کے بجلی گھروں میں اربوں روپے کی بدعنوانی سے متعلق کیس کا فیصلہ جو کہ گذشتہ سال 14دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھاچیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے پڑھ کرسنا یا۔ کیس کا فیصلہ چیف جسٹس نے خودتحریر کیا ہے۔ فیصلے میںکہا گیا ہے کہ عدالت نے کیس کو 2010 ء سے اب تک کئی بار سنا ہے۔ ملک کے منتخب نمائندے ملک کی خود مختاری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ رینٹل پاور کیس میں ارکان پارلیمنٹ نے بھی کردار ادا کیا ہے۔مسلم لیگ ق کے ...