اسلام آباد (ثناء نیوز ) پاکستان اور روس کا علاقائی وعالمی تنازعات کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ۔ افغانستان میں مفاہمتی عمل ک ی حمایت کرتے ہیں۔ کسی بھی ملک کی داخلی خود مختاری مین مدخالت قابل مذمت ہے ۔ شام کی طرف سے ترکی کی سرحد میں حملہ تشویشناک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ہمراہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات انتہائی مفید رہی ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ روس خطے اور دنیا میں امن وستحکام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے تاکہ علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قومی اتفاق رائے پایا جاتاہے کہ روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنایا جائے ۔ پارلیمنٹ کی طرف سے بھی خارجہ پالیسی کے حوالے سے یہی گائیڈ لائن دی گئی ہے ۔ پہلی دفعہ پاکستانی پارلیمنٹ نے خارجہ پالیسی کو ازسر نو مرتب کرنے کے لیے گائیڈ لائنز دی ہیں ۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ دو ط...
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور