اسلام آباد(ثناء نیوز) پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے
میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل سو فیصد ہدف کو نشانہ بنانے کی
صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق
میزائل تجربہ گوادر کے علاقے میں کیا گیا۔ میزائل کی رینج چھ کلو میٹر ہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل کے
کامیاب تجربے سے پاک بحریہ کی استعداد کار میں بھرپور اضافہ ہوا ہے۔ میزائل
تجربہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور ہتھیاروں کی افادیت کو پرکھنا ہے۔
میزائل تجربہ پاک بحریہ کی جاری مشقوں “سی اسپارک” کے دوران کیا گیا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ اور پاک بحریہ کے دیگر اعلی حکام نے کامیاب میزائل
تجربہ کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے میزائل کے
کامیاب تجربے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل تجربے
سے پاک بحریہ کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے۔ پاک بحریہ اپنی سرحدی زمہ
داریوں سے مکمل طور آگاہ ہے۔ میزائل کے کامیاب تجربے سے زمینی اور فضائی
نظام کو استحکام ملا ہے۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے