نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

نومبر 4, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

امریکی صدارتی انتخابات میں صرف چند روز رہ گئے ہیں۔ اور امریکی اور غیر ملکی میڈیا میں اب کہا جا رہا ہے کہ صدر براک اوباما کا جیتنا اگرچہ یقینی نہیں، تاہم خاصی حد تک ممکن ضرور ہو گیا ہے۔ ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ ان کی خوش قسمتی ہ

واشنگٹن(ثناء نیوز)امریکی صدارتی انتخابات میں صرف چند روز رہ گئے ہیں۔ اور امریکی اور غیر ملکی میڈیا میں اب کہا جا رہا ہے کہ صدر براک اوباما کا جیتنا اگرچہ یقینی نہیں، تاہم خاصی حد تک ممکن ضرور ہو گیا ہے۔ ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ ان کی خوش قسمتی ہے۔انتخابات سے ایک ماہ قبل ری پبلکن جماعت کے امید وار مٹ رومنی نے بڑی تیزی سے صدر اوباما سے عوامی رائے عامہ کے جائزوں میں برتری حاصل کرتے رہے، مگر ان کی پیش رفت کہیں سست یا بعض ریاستوں میں رک گئی ہے۔ پہلے تو سینڈی طوفان کی وجہ سے بھی انتخابی مقابلے کا رخ کسی حد تک تبدیل ہوا ہے۔ڈاکٹر زاہد بخاری امریکی مسلمانوں کی ایک سول سوسائٹی تنظیم کے صدر اور امریکی سیاست کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے اتنے قریب سینڈی کی آمد شاید فیصلہ کن ثابت ہو۔ اور وہ بھی صدر باراک اوباما کے حق میں:قومی بحران کے دوران صدر اوباما نے اپنی قیادت کا مظاہرہ کیا جسے لوگوں نے بڑا سراہا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور چینل اے بی سی نیوز کے ایک مشترکہ جائزے کے مطابق، دس میں سے آٹھ ووٹرز کو صدر اوباما کا سینڈی کے بعد کردار بہت پسند آیا۔ ادھر...

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ہونے والے عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے حوالے سے فیصلہ موخر کر دیا گیا

لاہور(ثناء نیوز) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ہونے  والے عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے حوالے سے فیصلہ موخر کر دیا گیا ۔اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرائے جانے کے حوالے سے کچھ نکات اٹھائے گئے ہیں یہ نکات چیف الیکشن کمشنر کو بھیجے جائیں گے اور ان کی جانب سے نکات کی وضاحت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی درخواست کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ۔ رجسٹرار کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا قبل ازیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ملک میں انتخابات ناگزیر ہیں اور آئین کے تحت انتخابات کا انعقاد آئین کی فتح ہے ۔چیف جسٹس نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی خواہش پرآئندہ انتخابات عدلیہ کے زیر نگرانی کرانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمیشن چاہتا ہے کہ عدالتی افسروں کوریٹرننگ افسر تعینات کیا جائے، تاہم درخواست کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن میں غورکے بعد ک...

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کبھی بھی ملکی نظام کو آئین کے مطابق نہیںچلایااب جو بھی آئین کی پاسداری پر یقین رکھے گا وہ ہی ملک کی باگ دوڑ سنبھالے گا۔اب غیر آئینی کاموں کی اجازت نہیں

شیخوپورہ(ثناء نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے  کہا ہے کہ حکمرانوں نے کبھی بھی ملکی نظام کو آئین کے مطابق نہیںچلایااب جو بھی آئین کی پاسداری پر یقین رکھے گا وہ ہی ملک کی باگ دوڑ سنبھالے گا۔اب غیر آئینی کاموں کی اجازت نہیں ۔عدلیہ نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ ملک میں لگنے والے کسی بھی مارشل لاء کی مذمت نہیں کی گئی اس وجہ سے بار بار آمروں کو مارشل لاء لگانے کی جرات ہوئی۔پہلی بار موجودہ عدلیہ نے آمر کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیا1999ء میں لگائے گئے مارشل لاء کی بھی مذمت نہیں کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میرے لئے انتہائی مسرت کا باعث ہے کہ میں اس تاریخی شہر میں بار کے اُن معزز اراکین سے خطاب کر رہا جنہوں نے وکلاء تحریک کے دوران ہمیشہ قانون سے تعلق رکھنے والے طبقے اور سول سوسائٹی کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ جس کے دوران ان تمام لوگوںنے میں معاشرے میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے پُر امن طریقے سے بے لوث تگ و دو کی ا...

عالمی سطح پر کھیلوں کے منعقد ہونے والے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے مسائل روز بڑھتے جارہے ہیں اور بھارت کی طرف سے بیس بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینے کے بعد اب کویتی حکومت نے اسکواش ٹورنامنٹ کیلئے 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا

اسلام آباد (ثناء نیوز)عالمی سطح پر کھیلوں کے منعقد ہونے والے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے مسائل روز بڑھتے جارہے ہیں اور بھارت کی طرف سے بیس بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینے کے بعد اب کویتی حکومت نے اسکواش ٹورنامنٹ کیلئے 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔ 6 سے 10 نومبر تک کویت میں کھیلے جانے والے اسکواش ٹورنامنٹ کیلئے کویتی حکومت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔ ویزا درخواست دینے والے کھلاڑیوں میں فرحان محبوب، ناصر اقبال، عادل مقبول، عاقب حنیف اور وقاص محبوب شامل ہیں۔ گزشتہ برس بھی کویت کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہیں دیا گیا تھا۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری عبدالوہاب کا کہناہے کہ کویت حکومت نے ویزا نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، عبدالوہاب نے کہا کہ اس معاملے پر پروفیشنل اسکواش فیڈرشن اور کویت اسکواش فیڈریشن سے احتجاج کریں گے Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ثناء نیوز) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 5 پیسے فی یونٹ  اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔ نیپرا میں ہونے والی سماعت کے دوران بتایا گیا ہے کہ فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے ۔ اس سے قبل یہ پڑھ کر سنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس فیول ایڈجسمنٹ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے جبکہ چیئرمین نیپرا غیاث الدین احمد نے کہا کہ ہمیں سماعت سے منع نہیں کیا گیا ہم سماعت ضرور کریں گے ۔ اس پر عملدرآمد حکومت کا کام ہے ۔ لہذا نیپرا نے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے اور اس کا نوٹیفیکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی جس کے بعد اسے بلوں مین شامل کر لیا جائے گا ۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہونے کے باعث اوپن مارکیٹ میں یہ ایک بار پھر 96 روپے کی سطح پر آگیا

کراچی(ثناء نیوز)انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہونے  کے باعث اوپن مارکیٹ میں یہ ایک بار پھر 96 روپے کی سطح پر آگیا۔ : انٹربینک مارکیٹ سے حکومتی سطح پرزرمبادلہ کی وسیع پیمانے پر خریداری کے نتیجے میں بدھ کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ95.90 روپے کی بلند سطح تک پہنچ گئی اور انٹربینک کے اثرات اوپن کرنسی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جہاں ملکی تاریخ میں پہلی بارڈالر کی قدر96 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔منی مارکیٹ کے باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران 50 کروڑ ڈالر کے حصول کی وجہ سے ڈالر کی طلب ورسد غیرمتوازن ہوگئی اور ان عوامل کے سبب بعض سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی گھبراہٹ میں خریداری کی جس سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بڑھی لیکن ڈالر کی قدر میں اضافے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے طلبگاروں میں اضافہ نہ ہوسکا تاہم آئندہ چند یوم تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور