نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہونے کے باعث اوپن مارکیٹ میں یہ ایک بار پھر 96 روپے کی سطح پر آگیا


کراچی(ثناء نیوز)انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہونے کے باعث اوپن مارکیٹ میں یہ ایک بار پھر 96 روپے کی سطح پر آگیا۔ : انٹربینک مارکیٹ سے حکومتی سطح پرزرمبادلہ کی وسیع پیمانے پر خریداری کے نتیجے میں بدھ کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ95.90 روپے کی بلند سطح تک پہنچ گئی اور انٹربینک کے اثرات اوپن کرنسی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جہاں ملکی تاریخ میں پہلی بارڈالر کی قدر96 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔منی مارکیٹ کے باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران 50 کروڑ ڈالر کے حصول کی وجہ سے ڈالر کی طلب ورسد غیرمتوازن ہوگئی اور ان عوامل کے سبب بعض سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی گھبراہٹ میں خریداری کی جس سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بڑھی لیکن ڈالر کی قدر میں اضافے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے طلبگاروں میں اضافہ نہ ہوسکا تاہم آئندہ چند یوم تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔


Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...