بالی وڈ کے لیے گیت گانے والے پاکستانی گلوکاروں کی فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ ہو گیا ہے اور وہ نام معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا ہے۔
بالی وڈ کے لیے گیت گانے والے پاکستانی گلوکاروں کی فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ ہو گیا ہے اور وہ نام معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا ہے۔ انھوں نے بالی وڈ کے ’شہنشاہ‘ کہے جانے والے اداکار امیتابھ بچن کی آنے والی فلم ’پنک‘ کے گیت ’کاری کاری رینا ساری‘ میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ گیت کو نیشنل انعام یافتہ نغمہ نگار اور مصنف تنویر غازی نے لکھا جسے گذشتہ روز باضابطہ طور پر ریلیز کیا گیا۔ یہ فلم کا دوسرا نغمہ ہے۔ اس سے قبل ’جینے دے مجھے‘ ریلیز کیا گیا تھا۔ امیتابھ بچن نے گیت کے بارے میں ٹویٹ کیا: ’بلند آہنگ کا گیت ’کاری کاری‘ پراز معنی، فیصلہ کن اور ہرطرح سے مکمل ہے۔‘ ٹائمز میوزک نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’قرۃ العین کا گیت کاری کاری سرحدوں کے دونوں پار کے لیے امید کا گیت ہے‘ اور یہ امید ظاہر کی کہ ’قرۃ العین کی سنسنی خیز اور جذباتی آواز میں فلم پنک کا یہ گیت لاکھوں دلوں کو چھوئے گا۔‘ bbc Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور