اشاعتیں

نومبر 25, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹانے کہا ہے کہ القاعدہ کے خطرے کے پیش نظر 2014کے بعد بھی افغانستان میں معقول تعداد میں فوجی رکھنے پڑینگے  اتحادی فورسز القاعدہ کی صلاحیتوں پر اثرانداز ہوئی ہیںالقاعدہ بھی افغانستان میں اپنا وجود برقرار رکھنے کیلئے راہیں تلاش کررہی ہے  2014کے بعد بھی افغانستان میں فورسز رکھنے کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا ۔

حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اسمبلیوں کا ممبر ہونے کیوجہ حاصل سہولیات اورنرم شرائط کے پیش نظر اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے سے قبل مختلف ممالک کے ویزے لگوانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں

مسلم لیگ(ن)کے سربراہ نوازشریف ،وزیراعلی پنجاب شہبازشر یف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کیخلاف احتساب عدا لت نمبر4میں موجود4 ریفرنسوں پرسماعت بغیرکسی کارروائی کے 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی

مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کا چوتھا اجلاس گزشتہ روز پارٹی سربرا ہ محمد نواز شریف کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کے سیاسی، معاشی، قانونی، سماجی اور ثقافتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار آزاد کشمیر ہائیڈل جنریشن میں سرمایہ کاری کریں حکومت سرمایہ کاروں کو بھرپور تحفظ اور حکومتی معاونت فراہم کرے گی

شعیب سڈل کمیشن نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض کے داماد سلمان احمد کو تحریری بیان جمع کرانے کیلئے برطانیہ میں نوٹس موصول ہوگیا ہے

ملک بھر میں جاری سی این جی بحران نے شدت اختیار کرلی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطین کو مبصر ریاست کا درجہ دینے پر فلسطینی عوام کو مبارکباد دی ہے

شہر قائد میں امن کا خواب ٹوٹ گیا، ٹارگٹ کلنگ ہونے لگی

کراچی میں تعینات جاپان کے قونصل جنرل اکیرا اوچی نے کہاہے کہ پاکستان میں حکومتی پالیسیوں میں عدم تسلسل، انفرااسٹرکچرل مسائل، توانائی بحران اور امن وامان کی غیرتسلی بخش صورتحال جاپان کی مزید سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں

جوہر ٹاؤن مے سڑکوں کا برا حال گورمنٹ اس طرف توجہ نہیں دے رہی

امریکی کانگریس اراکین نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئی ہے، پاکستان کو سویلین امداد جاری رہنی چاہئے

ہولی فیملی میں بچے کو چوہے کاٹنے کے واقعے کے بعد چار ڈاکٹروں سمیت 8 افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز

لاہورہائی کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا حکم دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے اصغر خان کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے اورصدر مملکت آصف علی زرداری کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر درخواست کی سماعت جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دی

میو ہسپتال میں زیر علاج ٹائنو سیرپ سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا

مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے راتوں رات مسائل حل نہیں ہونگے

چئیرمین واپڈا سید راغب عباس نے کہا ہے کہ فنڈ مل جائیں تو 2020تک19ہزار میگاواٹ مزید پن بجلی پیدا کر سکتے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے ملتوی ہونےکی کوئی صورت نہیں ہے

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کھانسی کا شربت پینے سے مزید ایک شخص کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے

محرم الحرام کے پہلے عشرے میں موبائل فون کی بندش سے ملک میں موبائل سروس فراہم کرنے والی پانچ کمپنیوں کو 10 سے 15 ارب جبکہ حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں 2سے 3 ارب روپے کاخسارہ برداشت کرنا پڑا‘سیلولر کمپنیوں کا حکومت سے سروس کی بندش پر شدید احتجاج

بلوچستان متبادل نظام نہ ہونے کی وجہ سے یہ ہسپتال مریضوں سے خالی ہوگئے ہیں

منگل کے روز یاسر عرفات کی قبرکشائی کر لی گئی ہے تاکہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا سکے کہ ان کی موت کس طرح واقع ہوئی۔

انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ پاکستان کے ججوں کو چاہیے کہ وہ توہینِ عدالت کی طاقت استعمال کر کے میڈیا کو عدالتی تنقید پر مبنی پروگرام نشر کرنے سے نہ روکیں۔

آڈیٹر جنرل پاکستان نے کہا ہے کہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں اربوں روپے کے ایسے خفیہ اکاؤنٹس ہیں جن کے بارے میں حکومت ابھی تک لاعلم ہے۔

لاہور( این این آئی)چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ نے کہا ہے کہ پانی اور بجلی کی بڑھتی ضروریات کے پیش نظر واپڈا 20سے زائد منصوبوں پر کام کر رہا ہے 'فنڈز کی دستیابی کی صورت میں آئندہ 5سال میں 5ہزار میگاواٹ اور 2020ء تک مزید 14ہزار میگاواٹ پن بجلی نیشنل گر ڈاستیشن میں شامل کی جائیگی

ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سندھ وسیم احمد نے 2012 اسلحہ پالیسی عدالت میں پیش کی جس کے مطابق 25 سال سے کم عمر افراد کو اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا

حامد میر کی گاڑی کے نیچے نصب بارودی مواد برآمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزبل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے اسلام آباد میں منعقدہ ڈی ایٹ سربراہی کانفرنس کے بارے میں قائدحزب اختلاف چودھری نثار علی خان کے اعتراضات کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔ انہ

مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشورہ کے موقع پر قابض انتظامیہ نے سری نگر کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر کے ذوالجناح کے کلیدی جلوس پر پابندی لگا دی گئی

برطانوی وزیر خارجہ ولیم بیگ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حل کے لئے امریکہ موثر کردار ادا کرے

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرائے کے بجلی گھروں کو کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلہ پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات کی جانب سے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے نیب کو حکم دیا ہے کہ ترک رینٹل کمپنی کار کے سے ایک سو بیس ملین ڈالر کی رقم وصول کرنے کے بعد اسے ملک سے جانے کی اجازت دی جائے

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر میں وزیراعظم منتخب ہو گیا تو صدر آصف علی زر داری کے ساتھ تعلقات کار قائم کروں گا وہ قوم کے منتخب صدر ہیں جتنی مدت کے لیے انہیں منتخب کیا گیا ہے اسے پوری کرنی چاہیے

مختلف ممالک کی 10 بڑی مسلم فلاحی تنظیموں کے اتحاد انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ نے برما ، غزہ ، شام ، صومالیہ ، آسام اریٹیریا ، منڈاوانا،کشمیر ،افغانستان میں خانہ جنگی اور پاکستان کے قبائلی علاقوں کے مخدوش حالات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی وعلاقائی تنظیموں سے ان مسائل کے حل کے لیے اثرو رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ کردیا

برطانوی لیبر پارٹی کے سابق وزیر دفاع لارڈ گلبرٹ نے پاک افغان بارڈر پر نیوٹران بم گرانے کی تجویز دے دی

یورپی یونین نے ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار محمد اجمل عامر قصاب کی پھانسی پر تشویش کا اظہار

ڈیرہ اسماعیل خان میں ماتمی جلوس کے روٹ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے بعد فوج طلب کر لی گئی

ملک بھر میں آج نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی یاد میں آج یوم عاشورپورے مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا