کراچی(احتسابی عمل ،نیوز ایجنسیز، ثنا نیوز )شہر قائد میں امن کا خواب ٹوٹ گیا، ٹارگٹ کلنگ ہونے لگی۔ ایک ہی روز میں دہشت گردوں نے8 افراد کی جان لے لی۔ امن ایک عارضی وقفہ ثابت ہوا، موت کے سائے دوبارہ منڈلانے لگے۔۔تفصیلات کے مطابق قصبہ علیگڑھ بازارمیں ماشا اللہ ہوٹل کے قریب گوشت کی دکان پرفائرنگ سے25 سالہ محمدجنیدقریشی ہلاک جبکہ اس کے دوست 28 سالہ محمد ناصرالدین اور محبوب زخمی ہوگئے۔مقتول محمدجنیدمیٹروول سینماکے قریب قسمت کالونی کارہائشی اورایک بچے کا باپ تھا۔زخمی ہونیوالے ناصر الدین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ماری پور روڈ پراناٹرک اڈے پرواقع ٹائروں کی دکان کے قریب موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے45 سالہ ملک ریاض محمد نیازی ہلاک ہو گیا۔مقتول نیول کالونی دادگوٹھ بلدیہ ٹان کارہائشی تھا ،واقعے کے وقت مقتول لیاری گینگ وار کے ارشد پپو گروپ کے لیے ٹائروں کی دکان سے بھتہ جمع کررہا تھاکہ لیاری میں کے موجودہ گینگ وارکے دوسرے گروپ نے فائرنگ کردی۔میٹروول سیکٹر4مکان نمبرF/2کے رہائشی 45 سالہ محمدیونس خان کونامعلوم ملزمان نے گھرکے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا،مقتول کاآبائی تعلق صوبہ خیبرپختونخواسے ہے۔ناظم آباد نمبر2جامع امامیہ امام بارگاہ کے قریب پارک میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے70 سالہ حسن محسن نقوی ہلاک ہو گیا۔مقتول کی ہلاکت کے بعدمشتعل افراد نے رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد چورنگی اور اس کے اطراف کی دکانیں اورکاروبار بند کرا دیاجبکہ باٹا شوز کی دکان کے سامنے نیازکوچ کو آگ لگا دی،مقتول جامع امامیہ امام بارگاہ کے ٹرسٹی تھا،رات گئے تک علاقے میں کشیدگی بر قرارتھی۔جمشیدکوارٹر تھانے کی حدودجمشیدروڈنمبر3بہارکالونی الحمرامسجدکے قریب مکان نمبر36سے50 سالہ بلال احمدکی گردن کٹی لاش ملی ،مقتول نے2شادیاں کیں تھیں،پہلی بیوی سے3جبکہ دوسری بیوی سے2بچے ہیں،مقتول دوسری بیوی کے ساتھ رہائش پزیر تھا،چند روز بعد کاروبار کے سلسلے میں چائناجاناتھا، مقتول کافی لوگوں کا مقروض تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق اسے انتہائی تیز دھارآلے سے سینے اور گردن پروار کر کے قتل کیا گیاہے۔ بلدیہ ٹان کے علاقے میں19اکتوبرکونامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا68سالہ چوہدری نصرت اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔گلبہار کے علاقے خاموش کالونی میں رکشا اسٹینڈ کے چوکیدار 32 سالہ صادق کو مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، ایس ایچ او رضوان پٹیل کے مطابق ملزمان رکشے میں سوار ہو کر آئے تھے جبکہ مقتول کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے کالا ڈھاکہ سے تھا جہاں وہ ایک شخص کو قتل کر کے کراچی آگیا تھا اور خاموش کالونی میں رکشا اسٹینڈ کی چوکیداری شروع کر دی تھی۔سائٹ کے علاقے فرنٹیئر کالونی موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 18 سالہ وقار اور 10 سالہ سبحان زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا اختر کالونی مین کورنگی روڈ پر فائرنگ سے علی درانی نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لایا گیا ، اورنگی ٹان کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے اسامہ جبکہ سچل کے علاقے گلزار ہجری میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 32 سالہ اصغر علی زخمی ہوگیا ۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے