پیغمبرِ اسلام کے بارے میں امریکہ میں بننے والی توہین آمیز فلم کے خلاف پاکستان سمیت مسلمان ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی ہیں اور پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے
اسلام آباد(ثناء نیوز)پیغمبرِ اسلام کے بارے میں امریکہ میں بننے والی توہین آمیز فلم کے خلاف پاکستان سمیت مسلمان ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی ہیں اور پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔مظاہرین نے جرمنی اور برطانیہ کے سفارتخانوں پر بھی حملے کیے ہیں۔ جبکہ لبنان میں امریکی فاسٹ فوڈ ریستوران کے ایف سی کو آگ لگا دی گئی۔جمعے کی نماز کے بعد مزید احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پولیس نے امریکی سفارت خانے کے قریب جمع ہونے والے پانچ سو کے قریب مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔گذشتہ منگل کو بن غازی میں واقع امریکی قونصل خانے پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں امریکی سفیر کرس سٹیونز اور دو دوسرے سفارت کار ہلاک ہو گئے تھے۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں عمومی بے چینی پائی جاتی ہے۔قاہرہ کے تحریر چوک میں جمع ہونے والے مظاہرین کو پولیس نے امریکی سفارت خانے سے دور دھکیل دیا مگر ابھی بے چینی پائی جاتی ہے۔مصر میں اسلام پرست گروہوں کی جانب سے دس لاکھ افراد کے مارچ کا اعلان کی...