پیغمبرِ اسلام کے بارے میں امریکہ میں بننے والی توہین آمیز فلم کے خلاف پاکستان سمیت مسلمان ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی ہیں اور پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے

اسلام آباد(ثناء نیوز)پیغمبرِ اسلام کے بارے میں امریکہ میں بننے والی توہین آمیز فلم کے خلاف پاکستان سمیت مسلمان ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی ہیں اور پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔مظاہرین نے جرمنی اور برطانیہ کے سفارتخانوں پر بھی حملے کیے ہیں۔ جبکہ لبنان میں امریکی فاسٹ فوڈ ریستوران کے ایف سی کو آگ لگا دی گئی۔جمعے کی نماز کے بعد مزید احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پولیس نے امریکی سفارت خانے کے قریب جمع ہونے والے پانچ سو کے قریب مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔گذشتہ منگل کو بن غازی میں واقع امریکی قونصل خانے پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں امریکی سفیر کرس سٹیونز اور دو دوسرے سفارت کار ہلاک ہو گئے تھے۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں عمومی بے چینی پائی جاتی ہے۔قاہرہ کے تحریر چوک میں جمع ہونے والے مظاہرین کو پولیس نے امریکی سفارت خانے سے دور دھکیل دیا مگر ابھی بے چینی پائی جاتی ہے۔مصر میں اسلام پرست گروہوں کی جانب سے دس لاکھ افراد کے مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پولیس نے امریکی سفارت خانے کے ارد گرد خار دار تار لگائی ہے اور آنے جانے کے راستے بند کر دیے ہیں۔مصری صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمین کی جانب سے بھی مساجد کے سامنے مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کیا گیا ہے لیکن امریکی سفارت خانے کے سامنے ایسی کسی کارروائی کا اعلان نہیں کیا گیا۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیدمنورحسن نے کہا کہ خود کومہذب کہلانے والے پوری دنیا کے مسلمانوں کو مجروح کررہے ہیں‘قرآن پاک نذر آتش کرنا ‘توہین آمیز خاکے اور فلم بناناامریکا اورمغرب کی کھلی دہشتگردی ہے۔ حکومت امریکی سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ نبی کریمﷺ کی توہین پر مبنی فلم بنانے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے پادری ٹیری جونز اور اس کے ساتھی سرمیہ دار یہودی سمال بسائل اس ناپاک جسارت پر پاکستان فی الفور نیٹو سپلائی از سر نو بند کرے، نام نہاد دہشت گردی کی جنگ کو خیر باد کہے اور نیٹو میں شامل مسلم ممالک اپنی افواج واپس بلائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ملعون پادری ٹیری جونز کی ناپاک جسارت کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مظاہرین سے امیر جماعت اسلامی لاہور امیر العظیم نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے ملعون پادری اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی اور اللہ اکبر کی سدا بلند کی ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملعون پادری ٹیری نونز کی اس جسارت پر پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے امریکی صدر باراک اوباما کو لیبیا میں ایک امریکی سفیر اور اپنے دو دیگر اہلکاروں کی ہلاکت تو نظر آئی ہیں لیکن اسے عالم اسلام کے جذبات نظر نہیں آتے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میرکی اپیل پر ملک بھر میں اہل حدیث مساجد میں علمائے کرام نے اپنے خطبا ت جمعہ میں ملعون ٹیری جونز کی اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کے خلاف مذمتی قراردادوں منظور کیںاور مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔پروفیسر ساجد میر نے جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیری جونز کے فعل بد کو انفرادی قراردیکر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،وہ اکیلا نہیں پورا طاغوت اس کی پشت پناہی کررہا ہے اور ایک منظم سازش کے تحت مقدس ہستیوں اور کتابوں کی توہین کی جارہی ہے۔ہم اسے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی سمجھتے ہیں۔ ردعمل میں امریکی سفارت خانوں پر حملے فطر ی ہیں۔ مسلمان اپنی دینی غیرت کا کبھی سودا نہیں کرسکتا۔ حکومت پاکستان نے امریکہ کو اپنا خدا سمجھ رکھا ہے۔ اسے چاہیے کہ وہ پاکستان سے نہ صرف امریکی سفیر کو ملک بدر کرے بلکہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ بھی واپس لے۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیدمنورحسن نے کہا کہ خود کومہذب کہلانے والے پوری دنیا کے مسلمانوں کو مجروح کررہے ہیں‘قرآن پاک نذر آتش کرنا ‘توہین آمیز خاکے اور فلم بناناامریکا اورمغرب کی کھلی دہشتگردی ہے۔ حکومت امریکی سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے۔ دنیا کا امن امریکا کی وجہ سے خطرے میں پڑ چکا ہے‘ مسلمان پرامن ہیں اور دلیل کی بنیاد پربات کرتے ہیں‘توہین آمیز خاکے بنانے والے ہی اصل دہشتگرد ہیں۔بلدیہ کی گارمنٹ کی فیکٹری میں 3 سو افراد کی ہلاکت بھتے کا شاخسانہ ہے ‘متحدہ کوبھی شامل تفتیش کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے امریکا میں توہین رسالتؐ پرمبنی فلم کے اجراء کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں میٹرک بورڈ آف نارتھ ناظم آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں مظاہرین نے جامع مسجد الفلاح نارتھ ناظم آباد سے بورڈ آفس تک سید منورحسن کی قیادت میں مارچ کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے امیرمحمد حسین محنتی‘ سیکریٹری نسیم صدیقی اور دیگرنے خطاب کیا ۔اس موقع پرجماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء ڈاکٹر عبدالواسع شاکر‘ نصراللہ خان شجیع‘حافظ نعیم الرحمن‘ضلع وسطی کے امیرفاروق نعمت اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ناموس مصطفیؐ پر جان بھی قربان ہے‘امریکا کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے‘توہین آمیز فلم جاری کرنا مذہبی دہشتگردی ہے اور دیگرنعرے درج تھے۔ سیدمنورحسن نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ ایک بار پھر مسلمانوں کو امتحان میں ڈال دیا گیا ہے‘ توہین آمیز فلم جاری کرکے ہمارے عقیدے ‘جذبہ جہاد اورشوق شہادت کا امتحان لیاجارہا ہے کہ اگر مسلمانوں کے اندر ایمان ہے تو انہیں بیدار ہونا ہوگا۔نوشہرہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ اور جلوس ،مظاہرین نے ٹائریں جلاکر جی ٹی روڈ بلاک کردی ،امریکہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی،جی ٹی روڈ پر درود مصطفیٰ ﷺ کا ورد حکومت سے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے اور نیٹو سپلائی مکمل بند کرنے کا مطالبہ،پورے ملک میں احتجاجی تحریک کا اعلان تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جمعہ کی نماز کے بعد جامع مسجد تقویٰ نوشہرہ کینٹ سے جلوس نکالا گیا مظاہرین نے مین جی ٹی روڈ پر ٹائریں جلاکر جی ٹی روڈ بلاک کردی گستاخانہ فلم کی ریلیز کے خلاف امریکہ کے خلاف مظاہرین نے زبردست نعرہ بازی ۔سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پرامریکا میں توہین رسالتؐ پرمبنی فلم بنانے کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایاگیا۔اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ، جلوس اورریلیاں نکالی گئیں جبکہ علماء ومشائخ نے جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظورکیں۔ لہتراڑ روڈ اسلام آباد میں مفتی لیاقت علی رضوی اورعلامہ وسیم عباسی کی زیرقیادت زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔شرکاء نے امریکی حکومت، ملعون ٹیری جونزاوراسرائیل کیخلاف شدیدنعرے بازی کی اورامریکی پرچم بھی نذرآتش کیا۔مفتی لیاقت علی رضوی اورعلامہ وسیم عباسی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالتؐ کا واقعہ مغرب کی اسلام دشمنی کا ثبو ت ہے ‘ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے نبی ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔امریکہ اور یہودی لا بی کو کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔امریکی صدر کی جانب سے لیبیا،مصر اور افغانستان کو دھمکی آمیز فون قابل تشویش امر ہے۔اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو چا ہئے کہ وہ توہین مذاہب کیخلاف فوری قانون سازی کرے۔مسلم ریاستوں کے سربراہان مؤثر اور بروقت احتجاجی عالمی سطح پر ریکارڈ کروائیں۔توہین رسالت ﷺ اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے سنگین ترین نتائج نکل سکتے ہیں۔




Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے