نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جولائی 8, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا نے جوائنٹ انسپیکشن ٹیم تشکیل دے دی ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر وزارت پٹرولیم  اور اوگرا نے جوائنٹ انسپیکشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ یہ ٹیم ناجائز منافع خوری کر نے والی ایل پی جی کمپنیوں کا کھوج لگائے گی اور پھر ناجائز منافع خوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف وزارت پٹرولیم اور اوگرا مل کر سخت کاروائی عمل میں لائیں گی۔ ا س جرم کا ارتکاب کرنے والی کمپنیوں کا پلاٹ سیل کر نے کے ساتھ ساتھ ان کا ایل بی جی کا کوٹہ بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ انسپیکشن ٹیم آج ہفتہ سے اپنا کام شروع کر دے گی 84کے قریب ایل بی جی کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے پلانٹوں کا معائنہ کرے گی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث کمپنیوں کی رپورٹ وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو فراہم کرے گی اس کے بعد ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق”اوچا” نے اپنی ایک رپورٹ میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں اسرائیل کی تعمیر کردہ نسلی دیوار فلسطینیوں کے لیے سخت نقصان دہ قرار دیا ہے

رام اللہ (ثناء نیوز)اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق”اوچا” نے اپنی ایک رپورٹ میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں اسرائیل کی تعمیر کردہ نسلی دیوار فلسطینیوں کے لیے سخت نقصان دہ قرار دیا ہے۔ “یواین” تنظیم کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اب تک تعمیر کی گئی دیوار کے باعث ساڑھے سات ہزار فلسطینی براہ راس متاثر ہوئے اوران سے فلسطین میں حق سکونت سلب کرلیا گیا ہے۔ دیوار کی تکمیل کی صورت میں یہ تعداد تئیس ہزار تک پہنچ جائے گی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری ایک تازہ رپورٹ میں مغربی کنارے میں اسرائیل کی یہودی بستیوں کی حفاظت کے لیے تعمیر کردہ نسلی دیوار کے تسلسل کی شدید مذمت کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیوار کی تعمیر کے نتیجے میں ڈیڑھ سو فلسطینی دیہاتوں کو دیوار کے آر پار تقسیم کردیا گیا ہے۔ دیوار کے اندر آجانے والے خاندانوں کو وہاں سے نکل جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور کوئی بھی فلسطینی دیوار کے اندر کے علاقوں میں کسی قسم کی تعمیر یا جائیداد رکھنے کا حق نہیں رکھتا۔رپورٹ کے مطابق دیوار کے باہر مقیم فلسطینیوں کو اندر کی جانب اپنی زمینوں کی دیکھ ب...

)سپریم کورٹ نے آئی جی ایف بلوچستان میجر جنرل عبد اللہ خان خٹک کو حکم دیا ہے کہ سات لا پتہ افراد کو دس روز کے اندر بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے

کوئٹہ (ثناء نیوز )سپریم کورٹ نے آئی جی ایف بلوچستان میجر جنرل عبد اللہ  خان خٹک کو حکم دیا ہے کہ سات لا پتہ افراد کو دس روز کے اندر بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت آئی جی ایف سی عدالت میں پیش ہوئے چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ ایف سی پر سنگین الزامات ہیں ہر دو تین کیس میں ایف سی پر لوگوں کو اٹھانے کا الزام ہے آئی جی ایف نے بیان دیا کہ انہوں نے تمام کمانڈنٹس کو لا پتہ افراد کے کیسز میں صوبائی انتظامیہ سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے ایف سی صوبہ میں امن و امان کے لیے کام کر رہی یہاں صوبائی حکومت کی درخواست پر کام کرتے ہیں چیف جسٹس نے آئی جی ایف سے کہا کہ نوشکی سے لا پتہ عبد المالک کے کیس میں سیشن جج نوشکی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اسے ایف سی لے گئی ہے ہم اس رپورٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ادارے بدنام ہوں آپ اندرونی کہانی جانتے ہیں لوگ ہمارے ملک کے اداروں کے پیچھے پڑے ہیں دوران سما...

سپریم کورٹ آف پاکستان کا بحریہ ٹاؤن کے سابقسربراہ ملک ریاض حسین کے حلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ 16 جولائی پر ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی

اسلام آباد (ثناء نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان کا بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض حسین کے حلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ 16 جولائی پر ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی عدالت نے اٹارنی جنرل عرفان قادر کو کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کر دیا عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اگر اٹارنی جنرل دستیاب نہ ہوں تو ڈپٹی اٹارنی جنرل بطور پراسیکیوٹر پیش ہوں جبکہ عدالت نے ملک ریاض کے وکیل کی جانب سے فوری طور پر ملک ریاض کو عدالتی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پیر کو اس سلسلہ میں درخواست دائر کی جائے جسٹس میاں شاکر اللہ جان کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کی ابتدائی کارروائی پر اپنے مختصر فیصلہ میں قرار دیا کہ باد النظر میں ملک ریاض توہین عدالت کے مرتکب ہوئے اس لیے ان کے خلاف کیس کی مزید کارروائی کی جائے گی دوران سماعت ملک ریاض کے وکیل عبد الباسط کھڑے اور استدعا کی کہ ملک ریاض بیمار ہیں اور بیرون ملک سے علاج ادھورا چھوڑ کر عدالتی حکم پر واپس آئے ملک ریاض کو عدالتی حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور بیرون ملک علاج کے لیے ...

بلوچستان کے علاقہ کچلاک میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ میں بم دھماکہ کے نتیجہ میں 8 افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے

کچلاک (ثناء نیوز )بلوچستان کے علاقہ کچلاک میں عوامی نیشنل پارٹی کے  جلسہ میں بم دھماکہ کے نتیجہ میں 8 افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں پی ایس ایف کے مرکزی نائب صدر ملک قاسم بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں اے این پی کے صوبائی صدر اورنگزیب کاسی اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں دھماکہ اس وقت ہوا جب اے این پی کاجلسہ جاری تھا دھماکہ خیز مواد ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا دھماکہ کے نتیجہ میں قریبی دکانیں تباہ ہو گئیں جبکہ جلسہ گاہ کے باہر کھڑی 60 کے قریب گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں ۔زخمیوںاور نعشوں کو کوئٹہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے دھماکے کے بعد پولیس اور ایفے سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اے این پی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ درخواست کے باوجود جلسہ کے لیے سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا دوسری جانب مشیر داخلہ رحمان ملک نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے فوری طور پر دھماکہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے 

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت ترمیمی بل 2012 کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں

کوئٹہ(ثناء نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت ترمیمی بل 2012  کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو حکم دیا ہے کہ وہ عدلیہ کی آزادی پر سوالات کے آئندہ سماعت پر جواب دیں عدالت نے وفاق ، اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون سے 23 جولائی تک مختصر جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر باز محمد کاکڑ اور سینئر وکیل نصر من اللہ کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی عدالت نے قرار دیا ہے کہ نئے قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر غور کرنا ضروری ہے۔ جو نکات اٹھائے گئے ہیں وہ نہایت اہم اور قابل غور ہیں۔ عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ توہین عدالت ترمیمی بل کے خلاف دائر تمام درخواستوں کو یکجا کر دیں جبکہ عدالت نے اعلان کیا کہ درخواستوں پر مزید سماعت 23 جولائی سے اسلام آباد میں ہو گی۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ یہ ایک امتیازی بل ہے جو کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے چیلنج ہے درخواست کی سماعت کے دوران باز محمد کاکڑ ...

اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ کے تازہ انکشاف کے مطابق اسرائیل نے سنہ 1948 سے اپنے زیر تسلط فلسطین کے شہر یافا میں معروف فلسطینی شیخ مونس قبرستان کی قبروں کو اکھاڑ کر جگہ جگہ کھدائیاں شروع کر دی ہیں

یافا(ثناء نیوز )اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ کے تازہ انکشاف کے مطابق اسرائیل نے سنہ 1948 سے اپنے زیر تسلط فلسطین کے شہر یافا میں معروف فلسطینی شیخ مونس قبرستان کی قبروں کو اکھاڑ کر جگہ جگہ کھدائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسرائیلی حکام قبرستان میں تل ابیب یونیورسٹی کے لیے طلبہ ہوسٹل اور تجاری مرکز تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔سولیل بونے نامی اسرائیلی تعمیری کمپنی کی جانب سے کھدائیوں کا یہان کشاف اقصی فاؤنڈیشن نے ذرائع ابلاغ کے لییجاری اپنے بیان میں کیا، فاؤنڈیشن نے بتایا کہ اس کے نمائندوں نے اپنے ایک حالیہ دورے کے دوران دیکھا کے مزار مبارک اور اس کے اطراف کی کئی قبریں کھودی جا چکی ہیں۔فاؤنڈیشن نے اسرائیلی کمپنی کے ورکرز کی جانب سے شیخ مونس قبرستان کی اس بے حرمتی پر شدید احتجاج کیا۔اقصی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ اسرائیلی حکام صرف شیخ مونس کالونی اور اسکے قبرستان کی بے حرمتی پر ہی اکتفا نہیں کر رہے بلکہ وہ اس قبرستان کی جگہ تل ابیب یونیورسی کے طلبہ کے لیے ہوسٹل اور تجارتی مراکز تعمیر کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں۔ فاؤنڈیشن نے اسرائیل کے حالیہ اقدامات کو آسمانی مذاہب کی توہین قرار دیا اور انسانی حق...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے این آر او عملدر آمدکیس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے حکم پر فوری طور پر عمل کیا جائے اور اگر عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو عدالت کوئی بھی حکم دے سکتی ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے این آر او عملدر آمد کیس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے حکم پر فوری طور پر عمل کیا جائے اور اگر عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو عدالت کوئی بھی حکم دے سکتی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ حکم پر عمل کر کے رپورٹ 25 جولائی تک جمع کرائی جائے۔ عدالت نے گزشتہ روز وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کی جانب سے اس بیان پر کہ آئین خط لکھنے کی اجازت نہیں دیتا ان کو نوٹس جاری کر دیا ۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سر براہی میں عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی بینچ نے این آر او عملدر آمد کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزیر اعظم عدالتی حکم کے پابند ہیں۔ عملدر آمد سے متعلق جواب کسی صورت قابل قبول نہیں عدالتی حکم پر عمل در آمد سے متعلق کوئی دورائے نہیں ہو سکتی عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو کسی سمری کے بغیر خط لکھنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے انہوں نے عمل نہیں کیا مارچ 2010 کو دی جانے والی واضح وارننگ کے باوجود حکم پر عملدر آمد نہیں کیا گیا پرانی ہدایات نئے وزیر اعظم پر بھی لاگو ہوتی ہیں ۔ ...

صدر مملکت آصف علی زر داری نے توہین عدالت ترمیمی بل 2012 پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) صدر مملکت آصف علی زر داری نے توہین عدالت ت رمیمی بل 2012 پر دستخط کر دیئے ۔ وزیر اعظم ،وفاقی وزراء اور وزراء اعلیٰ کو توہین عدالت کے حوالے سے استثنیٰ حاصل ہو گیا۔ شائستہ زبان میں پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں عدالتی فیصلوں پر تنقید کے حوالے سے بھی ارکان کو طلب نہیں کیا جا سکے گا۔ صدر زر داری کی جانب سے دستخطوں کے بعد بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا ہے ۔ گزشتہ روز سینٹ نے بل کو منظور کیا تھا واضح رہے کہ قومی اسمبلی بل کی پہلے ہی منظوری دے چکی تھی جس کے بعد بل کو سینٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزشتہ روز بل صدر مملکت کو بھجوایا تھا جس کی باضابطہ توثیق کر دی گئی ہے پارلیمنٹ میں ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بل کی مخالفت کی تھی جبکہ اعتزاز احسن، مشاہد حسین سید، رضا ربانی نے بھی توہین عدالت بل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ تاہم تینوں فاضل سینیٹرز نے رائے شماری کے موقع پر بل کے حق میں ووٹ دیئے تھے واضح رہے کہ یہ بل پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا چکا ہے۔مجوزہ بل کے تحت سپریم کورٹ کے توہین عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی مدت تیس روز سے بڑھا کر ساٹھ رو...

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان میں امن و امان سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ پولیس صوبے میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام کوچکی ہے

کوئٹہ (ثناء نیوز )چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان میں امن  و امان سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ پولیس صوبے میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام کوچکی ہے، وہ جو کام کرنا چاہیں وہ کرلیتے ہیں،چیف جسٹس نے آئی جی پولیس کو دالبندین سے ایک مغوی کی بازیابی کے لئے آج(جمعہ) تک کا وقت دے دیا۔چیف جسٹس نے یہ ریمارکس سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران دالبندین سے اغوا کئے گئے محمودالحسن نامی شخص کی اہلیہ کے بیان کے بعد دئیے، جس کا کہنا تھا کہ دالبندین میں جن لوگوں نے میرے شوہر کو اغوا کیا وہ آزاد گھوم رہے ہیں اور پولیس سمیت کسی کو دالبندین کے فیصل ٹاون کے علاقے میں جانے کی ہمت نہیں ہے، پولیس والوں کو خود اپنے بچوں کی جانوں کا خطرہ ہے، جس پر چیف جسٹس نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ وہ خود جائیں اور اسے بازیاب کرائیں اور وہ تین لائن لکھ کر دیں کہ وہ جمعہ کو مغوی کو لارہے ہیں۔جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے آئی جی پولیس بلوچستان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس صرف پانچ فیصد علاقہ ہے پھر بھی وہ امن قائم کرنے میں ناکام ہے لیویز کے پاس 95 فیصد علاقہ ہے ...

لاہور میں جمعرات کی صبح فائرنگ اور گرینیڈ حملوں میں 10 زیر تربیت پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے

لاہور (ثناء نیوز ) لاہور میں جمعرات کی صبح فائرنگ اور گرینیڈ حملوں  میں 10 زیر تربیت پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔یہ واقعہ صبح ساڑھے پانچ بجے اچھرہ کے علاقے رسول پارک میں پیش آیا۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نا معلوم افراد نے حملہ کر کے خیبر پختونخوا سے تربیت کے لیے آئے محکمہ جیل خانہ جات کے دس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا افسوسناک واقعہ سمن آباد میں رسول پارک کے قریب پیش آیا پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر آنے والے تین حملہ آوروں نے ایک گھر میں گھس کر وہاں رہائش پذیر خیبر پختونخوا محکمہ جیل خانہ جات کے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ سے 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین زخمی ہوئے جن میں سے ایک نے ہسپتال میں دم توڑ دیا زخمی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی سی سی پی او لاہور اسلم ترین کے مطابق جیل خانہ جات کے ملازمین کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا واقعہ دہشت گردی معلوم ہوتا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین کا تعلق دیر اور چار کا چترا...

برطانیہ کے امیگریشن نظام میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی تبدیلیوں پر عمل درآمد پیر کے روز سے شروع ہوگیا ہے

لندن(ثناء نیوز ) برطانیہ کے امیگریشن نظام میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی تبدیلیوں پر عمل درآمد پیر کے روز سے شروع ہوگیا ہے۔ ان نئے قوانین کے تحت اپنی اہلیہ یا خاوند کو برطانیہ لانے کے لئے برطانوی شہری کی تنخواہ کی حد میں 7ہزار پونڈ سے زیادہ اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ویزے کی عبوری مدت بڑھا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سٹوڈنٹس ویزوں پر برطانیہ آنے والوں کے لئے اضافی سخت انٹرویوز اور وزٹ ویزوں کو مسترد کئے جانے کے بعد اپیل کے حق کو محدود کرنے کے قوانین کا بھی اطلاق ہوگیا ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے غیر یورپی سٹوڈنٹس کی تعداد کو کم کرنے کے سلسلے میں اپنی حکومت کا موقف تبدیل کرتے ہوئے لبرل ڈیموکریٹس کے موقف کی تائید کی ہے۔ ان تبدیلیوں سے خاص طورپر پاکستانی، بھارتی، بنگلہ دیشی اور جنوبی ایشیا کے دوسرے ممالک کے خاندانوں پر اثرات مرتب ہوں گے۔ ہوم سیکرٹری تھریسامے نے غیر یورپی بیویوں کے برطانیہ آنے کے سلسلے میں قوانین کو سخت کرتے ہوئے بیرونی ممالک سے بیوی کو یا شوہر کوبلانے والے برطانوی مرد یا خاتون شہری کی تنخواہ کی حد ساڑھے تیرہ ہزار پونڈ سالانہ سے بڑھا کر 18 ہزار چھ سو پونڈ سالانہ کردی ...

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے جب تک کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔ کام نہیں بنے گا۔ایف سی دو ٹوک جواب دے

اسلام آباد (ثناء نیوز )چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے جب تک کچھ  لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔ کام نہیں بنے گا۔ایف سی دو ٹوک جواب دے۔ بلوچستان میںانسانی جانوں کی بے حرمتی مت کرائیں ہم سب نے بھی مرنا ہے۔ ایک ٹارگٹ کلر تک نہیں پکڑا گیا۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری داخلہ بلوچستان سے صوبہ سے ملنے والی نعشوں کی تفصیل طلب کر لی۔ عدالت نے توتک سے لاپتہ ہونے والے افراد اور آپریشن میں شریک کمانڈوں کو آج (جمعرات) کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ہزار گنجی کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والیے مفتی عبد الوہاب کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے مستونگ سے لاپتہ ہونے والے ظفر اﷲ نامی شخص کو بھی آج (جمعرات) کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے جب عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں امن قائم کیا جائے ۔چیف جسٹس آف پاکستانن جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین نے بلوچستان بد امنی کیس کی سماعت کی ۔دورا ن سماعت ایف سی کے وکیل راجہ ارشاد نے عدالت سے کیس میں آج (جمعرات) تک کی مہلت مانگ لی چیف جسٹس نے ایف سی کے وکیل سے کہا کہ یا تو سارے بندے لے کر آئیں یا سارے کمانڈ...

سینٹ میں بھی متعلقہ قواعد کو معطل کرتے ہوئے کثرت رائے کی بنیاد پر توہین عدالت سے متعلق قانون وضع کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے

اسلام آباد(ثناء نیوز )سینٹ میں بھی متعلقہ قواعد کو معطل کرتے ہوئے کثرت  رائے کی بنیاد پر توہین عدالت سے متعلق قانون وضع کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کر گئیں اور رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن، سینیٹر میاں رضا ربانی، سینیٹر مشاہد حسین سید نے بل پر اعتراضات اٹھانے کے باوجود بل کے حق میں ووٹ دیئے ۔سینٹ میں بل پر بحث مکمل ہونے کے بعد چیئرمین سینٹ سینیٹر نیئر حسین بخاری نے بل منظوری کے لیے پیش کرنے کے لیے فلور دیا تو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفر الحق اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے نکتہ اعتراض پر کہا کہ کیونکہ عجلت میں اس قانون سازی کے بارے میں ہماری رائے کو تسلیم نہیں کیا گیا جس پر ہم واک آؤٹ پر مجبور ہیں ان کے اعلان پر مسلم لیگ (ن) ،جے یو آئی(ف) اور نیشنل پارٹی کے سینیٹرز احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے۔ اپوزیشن نے واک آؤٹ کے بعد وزیر قانون کے بل منظوری کے لیے ایوا ن میں پیش کر دیا۔سینیٹر رضا ربانی، سینیٹر اعتزاز احسن ،سینیٹر مشاہد حسین سید نے بل کے بعضوں شقوں پر اختلاف رائے کے باوجود بل کے حق میں ووٹ دیئے بل ک...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اسمبلیوں میں غیر مسلم نشستوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے  بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اسمبلیوں میں غیر مسلم نشستوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی ہے اور ان نشستوں میں اضافہ آبادی کے تناسب سے ہو گا اجلاس میں دو ارب 51 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی بھی منظوری دی گئی ہے اور اس پیکج پر 5 ہزار 700 یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے عملدرآمد ہو گا رمضان میں سحر و افطار اور تراویح کے وقت لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ این آر او عملدرآمد کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے خط کو وزیر اعظم نے مشاورت کے لیے وزارت قانون کو بھجوا دیا ہے اور وزیر اعظم نے وزیر قانون کو ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے کابینہ کو آگاہ کریں کیونکہ رولز آف بزنس کے تحت ایسے معاملات کو منظوری کے لیے کابینہ میں پیش ہونا چاہیے اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ کابینہ میں رمضان المبارک میں سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے رمضان پیکج کی منظوری دی گئی ہے جس پر یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے عملدرآمد ہو گا رمضان پیکج کے تحت کھانے پینے کی اشیاء پر سبسڈی فراہم کی جائے گ...

ملی یکجہتی کونسل نے فرقہ واریت سے متاثرہاضلاع میں مصالحتی وفود بھجوانے کا اعلان کر دیا ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) ملی یکجہتی کونسل نے فرقہ واریت سے متاثرہ اضلاع میں مصالحتی وفود بھجوانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کونسل نے صوبائی تنظیموں کے قیام کے لیے اجلاسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ طلبہ یکجہتی کونسل بھی قائم کر دی گئی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں اداروں کی اصلاح کے لیے حکومت پر عوامی دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 27 رمضان المبارک یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں قومی پرچم لہرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام مسالک کی مساجد میں خطبات جمعہ، سیرت النبیؐ کے جلسوں اور محرم الحرام کی مجالس کی تقاریر میں ہم آہنگی کے لیے اقدامات تجویز کر دیئے گئے ہیں۔ کونسل کے سر براہ قاضی حسین احمد نے اسلام آباد میں ہم جنس پرستی کی تقریب کو منسوخ کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ اس تقریب کو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ۔تقریب کی مزاحمت کی جائے گی اور ہر صورت اسے بیہودہ تقریب کو پبلک مقام پر ہو نے سے روکا جائے گا۔ صوبائی تنظیموں کے قیام کے سلسلے میں 29 اگست کو لاہور ،،5 ستمبر کو گلگت بلتستان،12 ستمبر کو مظفر آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس ہوں گے۔ کونس...

امریکی سینٹ میں حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل پیش کر دیا گیا۔

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی سینٹ میں حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم  قرار دینے کا بل پیش کر دیا گیا۔ امریکی سینیٹر ڈیان فین سٹین نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے ا بل امریکی سینٹ میں پیش کر دیا بل کے مطابق حقانی نیٹ ورک دہشت گرد تنظیم ہے اور دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کرنے چاہیئیں۔ ڈیان فیس سٹین کا مزید کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قتل میں بھی ملوث ہے بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو دو سال سے زیادہ عرصہ کے لیے دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔

قومی اسمبلی میں برما میں مسلمانوں کے قتل عامکے خلاف مذمتی قرار داد منظور ضروری کارروائی کے لیے وزارت خارجہ کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد (ثناء نیوز )قومی اسمبلی میں برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قرار داد منظور ضروری کارروائی کے لیے وزارت خارجہ کو بھجوا دی گئی ۔ متفقہ قرار داد کے ذریعے حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان مظالم کے خلاف برما کی حکومت سے سخت احتجاج مظالم رکوانے اور لاکھوں بے گھر افراد کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ سے رابطہ کرے ۔ قومی اسمبلی نے گزشتہ شب برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قرار داد کو اتفاق رائے سے منظورکی گئی ہے ۔ ایوان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء مولانا عطاء الرحمن نے برما کی حکومت کے خلاف قرارداد مذمت پیش کی تھی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے برما کے صوبہ اراکان کے مسلمانوں کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ایوان حکومت برما کے ان اقدام کی مذمت اور سخت احتجاج کرتا ہے۔قرار داد میں کہا گیا کہ برما کی حکومت کی جانب سے ہزاروں مسلمانوں کے قتل کے علاوہ 500 دیہاتوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ ایک لاکھ مسلمان بے گھر کر دیئے گئے انسانی حقوق کی اس بدترین پامالی کی ذمہ دار برما کی حکومت ہے قومی اسمبلی حکومت کو ہدایت کرتی ہے کہ مسلمانوں کے اس قتل عام پر...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتہ افراد کے معاملہ پر آئی جی ایف سی میجر جنرل عبید اﷲ خان خٹک کو آج(بدھ) کو طلب کر لیا جبکہ عدالت نے ایف سی کے وکیل کو حکم دیا ہے کہ صوبہ کے تمام لاپتہ افراد کو ایک ہفتہ کے اندر بازیاب کرایا جائے

کوئٹہ(ثناء نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتہ افراد کے معاملہ پر  آئی جی ایف سی میجر جنرل عبید اﷲ خان خٹک کو آج(بدھ) کو طلب کر لیا جبکہ عدالت نے ایف سی کے وکیل کو حکم دیا ہے کہ صوبہ کے تمام لاپتہ افراد کو ایک ہفتہ کے اندر بازیاب کرایا جائے جبکہ عدالت نے وزارت دفاع کے نمائندے کمانڈر شہباز کو حکم دیا ہے کہ وہ فراری کیمپوں میں موجود چھ افراد کو آج (بدھ) کو عدالت میں پیش کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ صوبہ کے عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے چیف سیکرٹری بلوچستان عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں جبکہ دوران سماعت بختیار ڈومکی اہل خانہ قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چیف جسٹس ا فتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کی ایف سی نے بلوچستان سے بندے اٹھائے ہیں، صرف بندا چاہیئے اس سے کم کچھ نہیں، بلوچستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ صوبے کے عوام کے حقوق اور ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے ، قانون نافذکرنے والے ادارے چند تخریب کاروں کے ہاتھوں کیوں بے بس ہیںچیف جسٹس آف پاکستان نے یہ ریمارکس سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان میں امن و امان سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دئے،ب...

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے رسد کے زمینی راستے کی بحالی کے باوجود، بات یہیں ختم نہیں ہوجاتی انہیں ابھی اقتصادی تعاون اور پاکستان میں موجود دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہے

اسلام آباد(ثناء نیوز )پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر نے  کہا ہے کہ افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے رسد کے زمینی راستے کی بحالی کے باوجود، بات یہیں ختم نہیں ہوجاتی انہیں ابھی اقتصادی تعاون اور پاکستان میں موجود دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔ بی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ انہیں پاکستان کے اندر موجود دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے تعاون بہتر بنانے کے لیے افغان دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرنا پڑے گا تاکہ افغان جنگ میں تعاون میں اضافہ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا ہم نیٹو رسد کی اہمیت کو کم یا زیادہ نہیں کرنا چاہتے۔یہ پاکستان کے لیے ایک مسئلہ تھا، دراصل اس نے پاکستان کو دنیا میں اس کے ایسے پچاس دوستوں سے الگ تھلگ کر دیا تھا جو مل کر دہشتگردی سے لڑ رہے ہیں، انہی دہشتگردوں سے جن سے پاکستانی فوج بھی لڑ رہی ہے۔ اب رسد کی بحالی نے دراصل ایک ایسا دروازہ کھول دیا ہے کہ ہم اس مشترکہ لڑائی میں مل کر کام کر سکیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے نیٹو رسد کی بحالی کے لیے اخراجات طلب کیے تھے تو امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا کہ وہ نیٹو کی بحا...

حکومت نے پیر کو قومی اسمبلی کے قواعد وضوابط کو معطل کرتے ہوئے توہین عدالت کے نئے قرضوں کے بارے میں بل کو کثریت رائے کی بنیاد پر منظور کر ا لیا ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )حکومت نے پیر کو قومی اسمبلی کے قواعد وضوابط  کو معطل کرتے ہوئے توہین عدالت کے نئے قرضوں کے بارے میں بل کو کثریت رائے کی بنیاد پر منظور کر ا لیا ہے ۔اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے شیم شیم کے نعرے لگائے ۔ایوان میں وزیر قانون و انصاف سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے ایوان میں معمول کی کارروائی کی معطلی کے بعد توہین عدالت سے متعلق قانون وضع کرنے کا بل 2012ء پیش کیا ۔بل کے تحت صدر کے ساتھ وزیر اعظم، وفاقی وزراء اعلیٰ توہین عدالت کے حوالے سے مستثنیٰ قرار پائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ارکان نے شیم شیم کے نعرے لگائے ۔ سردار مہتاب احمد نے کہا کہ حکومت ایوان میں بل کو بلڈوز کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین ہے۔ وزیر قانون و انصاف سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ حکومت کو کوئی جلدی نہیں ہے جنرل(ر) پرویز مشرف نے 2003ء اور 2004ء میں جو قانون دیا تھا اسے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ کیا یہ چاہتے ہیں وہ قانون برقرار رہے۔وزیر قانون نے کہا کہ بل ابھی متعارف کرایا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت نے پرویز مشرف کی ساری پالیسیوں...

پارلیمانی کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سندھ کے سابق گورنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کو نامزد کر دیا ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) پارلیمانی کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے  سندھ کے سابق گورنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کو نامزد کر دیا ہے۔ انہیں متفقہ طور پر اس اہم آئینی عہدے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے لیے فخر الدین جی ابراہیم کا نام قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے نامزد کیاتھا۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی جانب سے بھجوائی گئیں نامزدگیوں پر غور کیا گیا۔ آئین کے تحت حکومت ا پوزیشن نے تین تین نامزدگیاں بھجوائی تھیں۔ کمیٹی میں قائد حزب اختلاف کے نامزد فخر الدین جی ابراہیم پر اتفاق ہو گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں فخر الدین جی ابراہیم کی نامزدگی وزیر اعظم کے توسط سے صدر مملکت کو بھجوائی جائے گی۔ صدر کی جانب سے باضابطہ توثیق کے بعد فخر الدین جی ابراہیم چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ ...

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ جب بھی کوئٹہ میں لاپتا افراد کے کیس کی سماعت لے لیے آتے ہیں مسخ شدہ لاشیں ملنا شروع ہوجاتی ہیں

کوئٹہ(ثناء نیوز )چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ جب بھی کوئٹہ  میں لاپتا افراد کے کیس کی سماعت لے لیے آتے ہیں مسخ شدہ لاشیں ملنا شروع ہوجاتی ہیں۔ کل بھی چار لاشیں ملی ہیں۔عدالت نے لاپتا افراد کے حوالے سے وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ٹارگٹ کلنگ میں استمعال ہونے والی کوئی موٹرسائیکل نہیں پکڑی گئی. انہوں نے کہا کہ سڑک پر کوئی غیر قانونی گاڑی نہیں نہیں ملنی چاہیے. سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے افراد کے خلاف ایکشن لینے کا بھی حکم دیا. پیر کے روز سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بلوچستان میں ہر تیسرے آدمی کو ایف سی اٹھا کر لے جارہی ہے ۔مقدمے کی سماعت میں بلوچستان کے وزیرداخلہ میر ظفر اللہ زہری بھی عدالت میں حاضر ہوئے سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ علما کے قتل میں ملوث 3افرادکا گینگ پکڑا ہے انہوں نے بتایا کہ مزید4لاپتاافراد منظر عام پر آگئے ۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے لوگوں کو دینے کیلئے ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ، ہم تو خود ...

یونان میں وزیر اعظم انتونیز سمساراز نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔

ایتھنز (ثناء نیوز ) یونان میں وزیر اعظم انتونیز سمساراز نے پارلیمنٹ سے  اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ اقتصادی مسائل کو تیزی سے حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ سہ جماعتی اتحادی حکومت کو ایوان کی تین سو نشستوں میں سے 179 ووٹ حکومت کے حق میں جبکہ 101 ووٹ حکومت کی مخالفت میں ڈالے گئے۔ اپوزیشن ارکان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بات چیت سے فرار اختیار کر رہی ہے۔ کنزرویٹو جماعت کی قیادت میں قائم حکومت نے ایک سو تیس ارب روپے کے بیل آؤٹ پلان کے ذریعے اقتصادی اصلاحات کا وعدہ کیا ہے۔

نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف لاہور سے شروع ہونے والا دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا

نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف لاہور سے شروع ہونے والا دفاع پاکستان  کونسل کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا ، وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ لاہور سے روانہ ہونے والا لانگ مارچ ا وفاقی دارلحکومت پہنچ گیا۔ گجرات سے روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین مولانا سمیع الحق نے کہا کہ لانگ مارچ پرامن ہے اسلام آباد پہنچنے پر پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ روکا گیا تو اسلام آباد کومصرکا تحریراسکوائربنا دیں گے۔ دفاع کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے کارکنوں نے لانگ مارچ کا شاہدرہ چوک، مریدکے، کامونکے اور گوجرانوالہ، گجرات اور پھر جہلم پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔ کونسل کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ ڈرون حملوں کے خاتمے تک ختم نہیں ہوگا۔ گجرات سے روانہ ہوئے اور پہلا پڑاو جہلم میں کیا ، یہاں جماعت الدعوتہ کی طرف سے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا تھا، کونسل کے قائدین حافظ سعید اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے یہاں خطاب کیا ، اس کے بعد کارروائی دینہ اور سوہاوہ سے ہوتا ہوا ، راولپنڈی کیلئے روانہ ہوا، راولپنڈی ...

دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل ملک کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلانے کیلئے میدان میں نکلی ہے

لاہور (ثناء نیوز) دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے  کہ دفاع پاکستان کونسل ملک کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلانے کیلئے میدان میں نکلی ہے جب تک حکومت کی پالیسی تبدیل اور پاکستان میں ڈرون حملے و نیٹو کی سپلائی بند نہیں ہوجاتی تحریک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ناصر باغ کے باہر چوک استمبول میں نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف لانگ مارچ کے پغاز پر افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لانگ مارچ کے شرکاء سے جمات اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن اور جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے بھی خطاب کیا جبکہ قائدین میں جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی لاہور امیرالعظیم، جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما امیر حمزہ، عامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد،آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل، علامہ طاہر محمود اشرفی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے پغازپر امریکہ نے اسے صلیبی جنگ قرار دیا تھا ہم اللہ کی راہ میں نکلے ہیں جب تک امریکہ اور اس کے اتحادی افغانست...

دو ہزار چودہ میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں نے افغانستان کو سولہ ارب ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے

ٹوکیو (ثناء نیوز )دو ہزار چودہ میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی  صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں نے افغانستان کو سولہ ارب ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ٹوکیو میں جاری اجلاس میں افغانستان کے لیے اس امداد کی پیش کش کی پہل سب سے زیادہ رقم دینے والے ممالک امریکہ، جاپان، جرمنی، اور برطانیہ نے کی ہے۔امداد کا یہ وعدہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب افغانستان نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نئی شرائط پر اتفاق کیا ہے۔اس طرح کے خدشات ہیں کہ نیٹو کی اتحادی افواج کے افغانستان سے واپسی کے بعد وہاں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ دو ہزار چودہ میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کی مالی امداد کے معاملے پر بات چیت کے لیے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اتوار کو عالمی کانفرنس جاری ہے۔اس عالمی کانفرنس کا مقصد انخلا کے بعد افغانستان کی تعمیرِ نو اور ترقی کا نقش راہ طے کرنا ہے۔کانفرنس میں شرکت کے لیے ٹوکیو پہنچنے والے مندوبین کانفرنس سے پہلے ہی پرامید تھے کہ وہ اس اجلاس میں افغانستان کے لیے سولہ ارب ڈالر کی امداد پر اتفاقِ رائے میں کامیاب رہیں گے۔اس ک...

بلوچستان میں پاک افغان سرحدی علاقے توبی اچکزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 14 افراد کے جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے

چمن (ثناء نیوز ) بلوچستان میں پاک افغان سرحدی علاقے توبی اچکزئی میں  بارودی سرنگ کے دھماکے میں 14 افراد کے جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحدی علاقے توبہ اچکزئی کے مقام پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعے میں جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے چمن کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ، جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہو ئے ہیں۔ زیرعلاج زخمیوں میں محمد یونس کے مطابق اتور کے روز صبح کوئی دس بجے کے قریب ہم ٹریکٹر ٹرالی میں ڈرائیور سمیت 20 افراد سوار ہو کر اپنی زمینوں پر کھیتی باڑی کیلئے توبہ اچکزئی کے سرحدی علاقے شین نری جا رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس سے ہر طرف خون ہی خون نظر آرہا تھا۔ قریبی گائوں کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر لیویز کو اطلاع دی جنہوں نے ہمیں فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چمن منتقل کر دیا. ڈاکٹروں کی مطابق کہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ صدر ...

مصر کے صدر محمد مرسی نے تحلیل شدہ پارلیمنٹ کو دوبارہ کام کرنے کا حکم دے دیا

قاہرہ (ثناء نیوز ) مصر کے صدر محمد مرسی نے تحلیل شدہ پارلیمنٹ کو  دوبارہ کام کرنے کا حکم دے دیا۔ مصری فوج نے بھی صدارتی حکم کی حمایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ صدر نے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پارلیمنٹ بحال کی ہے۔صدارتی مشیر کے مطابق صدر نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ نئی اسمبلی کی تشکیل تک یہ ہی پارلیمنٹ کام جاری رکھے۔ مصر کی عدالت نے صدارتی انتخاب سے پہلے اسمبلی کو غیر آئینی قرار دیکر تحلیل کرنے کا حکم دیا تھا۔بحالی کے بارے میں صدارتی حکم نامہ 11/2012ء کو جاری کیا گیا ہے۔مصری فوج کے ترجمان نے صدارتی حکم کی تائید کی ہے اس بارے میں جاری بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ صدر نے اپنی اختیار کے تحت پارلیمنٹ بحال کی ہے ۔