مصر کے صدر محمد مرسی نے تحلیل شدہ پارلیمنٹ کو دوبارہ کام کرنے کا حکم دے دیا


قاہرہ (ثناء نیوز ) مصر کے صدر محمد مرسی نے تحلیل شدہ پارلیمنٹ کو دوبارہ کام کرنے کا حکم دے دیا۔ مصری فوج نے بھی صدارتی حکم کی حمایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ صدر نے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پارلیمنٹ بحال کی ہے۔صدارتی مشیر کے مطابق صدر نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ نئی اسمبلی کی تشکیل تک یہ ہی پارلیمنٹ کام جاری رکھے۔ مصر کی عدالت نے صدارتی انتخاب سے پہلے اسمبلی کو غیر آئینی قرار دیکر تحلیل کرنے کا حکم دیا تھا۔بحالی کے بارے میں صدارتی حکم نامہ 11/2012ء کو جاری کیا گیا ہے۔مصری فوج کے ترجمان نے صدارتی حکم کی تائید کی ہے اس بارے میں جاری بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ صدر نے اپنی اختیار کے تحت پارلیمنٹ بحال کی ہے ۔

تبصرے