نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اپریل 23, 2017 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اکشے کمار کو نیشنل ایوارڈ دیے جانے کا تنازع ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ہر ہفتے کوئی نہ کوئی دل جلا اس حوالے سے نا انصافی کی دہائی دینے کھڑا ہو جاتا ہے۔

اکشے کمار کو نیشنل ایوارڈ دیے جانے کا تنازع ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ہر ہفتے کوئی نہ کوئی دل جلا اس حوالے سے نا انصافی کی دہائی دینے کھڑا ہو جاتا ہے۔ بیچارے اکشے پریشان ہو کر کہہ بیٹھے کہ بھائی اگر ایسا ہے تو ایوارڈ واپس لے لو۔ اب منوج واجپئی نے بھی اپنے دل کے چھالے پھوڑنے شروع کر دیے جو فلم 'علی گڑھ' میں اپنی زبردست اداکاری کے لیے اس مقابلے میں شامل تھے۔ جب ایک پریس کانفرنس میں ان سے 64 ویں نیشنل ایوارڈ اکشے کمار کو دیے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا فیصلہ آپ کو پسند ہو یا نہ ہو تسلیم کرنا پڑتا ہے۔ منوج واجپئی کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ایوارڈز کی بنیاد پر زندگی نہیں گزاری جا سکتی۔ تاہم منوج کا خیال تھا کہ انڈسٹری میں اتنے سال کے باوجود ان کی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال نہیں کیا گیا۔ منوج اتنے سال انڈسٹری میں گزارنے کے باوجود بھی ایوارڈز کی سیاست کو نہیں سمجھ پائے حیرانی کی بات ہے Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

پاکستان میں حکومت اور فوجی قیادت میں 'ڈان لیکس' کے بارے میں باہمی اختلافات اس وقت کھل کر سامنے آ گئے جب ہفتے کو وزیر اعظم کی طرف سے ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کو فوج نے مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان میں حکومت اور فوجی قیادت میں 'ڈان لیکس' کے بارے میں باہمی اختلافات اس وقت کھل کر سامنے آ گئے جب ہفتے کو وزیر اعظم کی طرف سے ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کو فوج نے مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ڈان لیکس کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیہ کی تردید کر دی ہے۔ انھوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا: 'ڈان لیکس کے حوالے سے جاری کیا گیا اعلان انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں ہے۔ یہ نوٹیفیکیشن مسترد کیا جاتا ہے۔' قبل ازیں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ڈان لیکس سے متعلق انکوائری کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ خارجہ امور سے متعلق معاون خصوصی طارق فاطمی سے عہدہ لے لیا ہے۔ سنیچر کو وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کے 18ویں پیرے کی منظوری دی ہے۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور