پاکستان میں حکومت اور فوجی قیادت میں 'ڈان لیکس' کے بارے میں باہمی اختلافات اس وقت کھل کر سامنے آ گئے جب ہفتے کو وزیر اعظم کی طرف سے ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کو فوج نے مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ڈان لیکس کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیہ کی تردید کر دی ہے۔
انھوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا: 'ڈان لیکس کے حوالے سے جاری کیا گیا اعلان انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں ہے۔ یہ نوٹیفیکیشن مسترد کیا جاتا ہے۔'
قبل ازیں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ڈان لیکس سے متعلق انکوائری کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ خارجہ امور سے متعلق معاون خصوصی طارق فاطمی سے عہدہ لے لیا ہے۔
سنیچر کو وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کے 18ویں پیرے کی منظوری دی ہے۔
تبصرے