وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا نے جوائنٹ انسپیکشن ٹیم تشکیل دے دی ہے


اسلام آباد (ثناء نیوز ) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا نے جوائنٹ انسپیکشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ یہ ٹیم ناجائز منافع خوری کر نے والی ایل پی جی کمپنیوں کا کھوج لگائے گی اور پھر ناجائز منافع خوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف وزارت پٹرولیم اور اوگرا مل کر سخت کاروائی عمل میں لائیں گی۔ ا س جرم کا ارتکاب کرنے والی کمپنیوں کا پلاٹ سیل کر نے کے ساتھ ساتھ ان کا ایل بی جی کا کوٹہ بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ انسپیکشن ٹیم آج ہفتہ سے اپنا کام شروع کر دے گی 84کے قریب ایل بی جی کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے پلانٹوں کا معائنہ کرے گی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث کمپنیوں کی رپورٹ وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو فراہم کرے گی اس کے بعد ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

تبصرے