بلوچستان کے علاقہ کچلاک میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ میں بم دھماکہ کے نتیجہ میں 8 افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے
کچلاک (ثناء نیوز )بلوچستان کے علاقہ کچلاک میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ میں بم دھماکہ کے نتیجہ میں 8 افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں پی ایس ایف کے مرکزی نائب صدر ملک قاسم بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں اے این پی کے صوبائی صدر اورنگزیب کاسی اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں دھماکہ اس وقت ہوا جب اے این پی کاجلسہ جاری تھا دھماکہ خیز مواد ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا دھماکہ کے نتیجہ میں قریبی دکانیں تباہ ہو گئیں جبکہ جلسہ گاہ کے باہر کھڑی 60 کے قریب گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں ۔زخمیوںاور نعشوں کو کوئٹہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے دھماکے کے بعد پولیس اور ایفے سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اے این پی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ درخواست کے باوجود جلسہ کے لیے سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا دوسری جانب مشیر داخلہ رحمان ملک نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے فوری طور پر دھماکہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے
تبصرے