لاہور میں جمعرات کی صبح فائرنگ اور گرینیڈ حملوں میں 10 زیر تربیت پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے
لاہور (ثناء نیوز ) لاہور میں جمعرات کی صبح فائرنگ اور گرینیڈ حملوں میں 10 زیر تربیت پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔یہ واقعہ صبح ساڑھے پانچ بجے اچھرہ کے علاقے رسول پارک میں پیش آیا۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نا معلوم افراد نے حملہ کر کے خیبر پختونخوا سے تربیت کے لیے آئے محکمہ جیل خانہ جات کے دس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا افسوسناک واقعہ سمن آباد میں رسول پارک کے قریب پیش آیا پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر آنے والے تین حملہ آوروں نے ایک گھر میں گھس کر وہاں رہائش پذیر خیبر پختونخوا محکمہ جیل خانہ جات کے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ سے 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین زخمی ہوئے جن میں سے ایک نے ہسپتال میں دم توڑ دیا زخمی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی سی سی پی او لاہور اسلم ترین کے مطابق جیل خانہ جات کے ملازمین کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا واقعہ دہشت گردی معلوم ہوتا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین کا تعلق دیر اور چار کا چترال سے ہے مکان میں 31 زیر تربیت اہلکار رہائش پذیر تھے پولیس نے نعشوںکو قبضہ میں لے کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے واقعہ کی جگہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حملہ آوروں کی تعداد دس تھی جو تین موٹر سائیکلوں اور ایک کار پر سوار تھے واقعہ گجرات اور بابو صابو سے ملتا ہے واقعات نیٹو سپلائی کی بحالی کا رد عمل ہے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ رہائش محکمہ جیل جات نے کرائے پر لی تھی اور اسے بطور ہاسٹل استعمال کر رہے تھے زیر تربیت افراد اس میں رہائش پذیر تھے اور ان میں سے اکثر کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد دس تھی اور یہ تین موٹر سائیکلوں اور ایک کار پر سوار تھے حملہ آور تین گروپوں میں تقسیم ہو گئے اور حملہ کیا حملہ میں کلاشنکوف ، پستول اور ہینڈ گرینیڈ استعمال کیا گیا ایک ہینڈ گرینیڈ پھٹا اور ایک پھٹ نہیں سکاآئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ گجرات اور بابو صابو کے واقعات تھے اور یہ واقعہ بھی دہشت گردی ہے اور ہو سکتا ہے کہ تمام واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث ہو آئی جی کا کہنا تھا کہ گجرات واقعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک تک پہنچ چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ لاہور واقعہ میں نو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات خراب ہیں اور سیکیورٹی خدشات تھے یہ دھمکیاں نیٹو سپلائی کی بحالی پر دی جا رہی تھیں کہ ہم یہ کریں گے وہ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم سیکیورٹی ہائی الرٹ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیمیں بن گئی ہیں اور جلد تحقیقات مکمل کی جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اورکریں گے ان کا کہنا تھا کہ تمام کالعدم تنظیمیں مل کر کام کر رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے صوبہ کے تمام پولیس افسران کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے ۔
تبصرے