بلوچستان میں پاک افغان سرحدی علاقے توبی اچکزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 14 افراد کے جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے


چمن (ثناء نیوز ) بلوچستان میں پاک افغان سرحدی علاقے توبی اچکزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 14 افراد کے جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحدی علاقے توبہ اچکزئی کے مقام پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعے میں جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے چمن کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ، جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہو ئے ہیں۔ زیرعلاج زخمیوں میں محمد یونس کے مطابق اتور کے روز صبح کوئی دس بجے کے قریب ہم ٹریکٹر ٹرالی میں ڈرائیور سمیت 20 افراد سوار ہو کر اپنی زمینوں پر کھیتی باڑی کیلئے توبہ اچکزئی کے سرحدی علاقے شین نری جا رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس سے ہر طرف خون ہی خون نظر آرہا تھا۔ قریبی گائوں کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر لیویز کو اطلاع دی جنہوں نے ہمیں فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چمن منتقل کر دیا. ڈاکٹروں کی مطابق کہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے

تبصرے