)سپریم کورٹ نے آئی جی ایف بلوچستان میجر جنرل عبد اللہ خان خٹک کو حکم دیا ہے کہ سات لا پتہ افراد کو دس روز کے اندر بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے
کوئٹہ (ثناء نیوز )سپریم کورٹ نے آئی جی ایف بلوچستان میجر جنرل عبد اللہ خان خٹک کو حکم دیا ہے کہ سات لا پتہ افراد کو دس روز کے اندر بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت آئی جی ایف سی عدالت میں پیش ہوئے چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ ایف سی پر سنگین الزامات ہیں ہر دو تین کیس میں ایف سی پر لوگوں کو اٹھانے کا الزام ہے آئی جی ایف نے بیان دیا کہ انہوں نے تمام کمانڈنٹس کو لا پتہ افراد کے کیسز میں صوبائی انتظامیہ سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے ایف سی صوبہ میں امن و امان کے لیے کام کر رہی یہاں صوبائی حکومت کی درخواست پر کام کرتے ہیں چیف جسٹس نے آئی جی ایف سے کہا کہ نوشکی سے لا پتہ عبد المالک کے کیس میں سیشن جج نوشکی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اسے ایف سی لے گئی ہے ہم اس رپورٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ادارے بدنام ہوں آپ اندرونی کہانی جانتے ہیں لوگ ہمارے ملک کے اداروں کے پیچھے پڑے ہیں دوران سماعت چیف جسٹس نے سیکرٹری داخلہ بلوچستان نصیب اللہ بازئی کو حکم دیا کہ اگر آپ ڈیرہ بگٹی میں ائین کا نفاذ نہیں کر سکتے تو ہم کریں گے اور سپریم کورٹ کا نمائندہ ڈیرہ بگٹی میں بٹھا دیں گے ڈیرہ بگٹی میں لگائی گئی بارودی سرنگیں صاف کی جائیں اور وہاں آزادانہ نقل و حمل یقینی بنائیں ڈیرہ بگٹی میں قانون کی رٹ بحال کی جائے چیف جسٹس نے ڈی سی ڈیرہ بگٹی کو حکم دیا کہ ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کریں کے بعد میڈیا نمائندے اور وکلاء علاقہ کا دورہ کریں چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ڈیرہ بگٹی میں لوگوں کی نقل و حمل نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے بلوچستان کے حالات 2006 ء میں نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد خراب ہوئے بلوچستان کا ہر شخص نواب اکبر بگٹی کا احترام کرتا ہے چیف جسٹس نے دوران سماعت آئی جی ایف سی سے کہا کہ آپ کے پاس چوائس ہے کہ لا پتہ افراد کو لے کر آئیں یا ہم کمانڈنٹس کو سزا دے سکتے ہیں چیف جسٹس نے آئی جی ایف سے کہا کہ ہم آپ کو صبح سے برداشت کر رہے ہیں آپ جائیں اور کمانڈنٹس سے کہیں کہ وہ جائیں اور لا پتہ افراد کو لے آئیں ورنہ ہم پانچ منٹ میں آرڈر کریں گے عدالتی حکم کے بعد آئی جی ایف سی کمرہ عدالت سے نکل گئے جس کے بعد عدالت نے آئی جی ایف سی کو بلایا اور حکم دیاکہ سات لا پتہ افراد کو دس روز میں بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کریں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی ۔
تبصرے