امریکی سینٹ میں حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل پیش کر دیا گیا۔


واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی سینٹ میں حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل پیش کر دیا گیا۔ امریکی سینیٹر ڈیان فین سٹین نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے ا بل امریکی سینٹ میں پیش کر دیا بل کے مطابق حقانی نیٹ ورک دہشت گرد تنظیم ہے اور دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کرنے چاہیئیں۔ ڈیان فیس سٹین کا مزید کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قتل میں بھی ملوث ہے بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو دو سال سے زیادہ عرصہ کے لیے دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔

تبصرے