کرم ایجنسی کے صدر مقام پارہ چنار میں ایک گاڑی میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے15 افراد جاں بحق اور 50سے زائد دیگر زخمی ہو گئے

پارہ چنار((ثناء نیوز )کرم ایجنسی کے صدر مقام پارہ چنار میں ایک گاڑی میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے15 افراد جاں بحق اور 50سے زائد دیگر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو کوہاٹ ، ٹل اور پاڑہ چنار کے ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ پارہ چنار میں کشمیر چوک پر کھڑی گاری میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ۔ دھماکہ کے نتیجہ میں 15 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ دھماکے کے بعد پورے علاقے کی بجلی چلی گئی جبکہ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو سیل کر دیا ۔ کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ دوسری جانب جاں بحق افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔




تبصرے