وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستانی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور چینی وزیر اعظم وین جیا باو کا کہنا ہے کہ چین عالمی اورعلاقائی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتاہے

بیجنگ(ثناء نیوز ) وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستانی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور چینی وزیر اعظم وین جیا باو کا کہنا ہے کہ چین عالمی اورعلاقائی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتاہے۔چین کے شہر تیان جن میں دونوں رہنماوں کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے آئندہ ماہ عطا آباد جھیل کیلئے بھاری مشینری پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،ہم چین کے ساتھ دوستی کو مضبوط تجارتی شراکت داری میں بدلنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دوستی کو مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنا چاہتے ہیں۔چینی وزیر اعظم سے ملاقات میں وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ دوستی کو معاشی شراکت داری میں بدلنا چاہتا ہے ۔ چین کے وزیر اعظم وین جیا باؤ نے عالمی اور علاقائی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے معیشت ، سیکیورٹی ، دفاع اور تمام شعبوںمیں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور تمام پاکستانیوں کو اس مثالی دوستی پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین آزمودہ دوست ہے جس نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔، ملاقات میں چینی وزیر اعظم وین جیا باو نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن کے لیے بڑا کردار ادا کررہا ہے، دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئیے۔پاکستان کی آزادی، خود مختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ چین عالمی اور علاقائی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر کی حمایت کرتا رہے گا۔ چینی وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو نئی جہت دی جائے گی۔وزیر اعظم وین جیا باؤ نے کہا کہ چین پاکستان کی آزادی ، خود مختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کوک انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کر رہا ہے ۔ عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے ۔ وزیر اعظم وین جیا باؤ نے صدر زرداری اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا ۔ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے صدر مملکت اور پاکستانی عوام کی طرف سے چینی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ۔ چین کی طرف سے نیشنل بینک کی معاونت کے لیے ساڑھے 6 ارب روپے کے بانڈز کے اجرا کے لیے بانڈز جاری کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی پالیسی کا اہم ستون ہے۔ تمام پاکستانیوں کو چین کے ساتھ مثالی دوستی پر فخر ہے۔میزبان وزیراعظم وین جیا باؤ نے گرم جوشی اور پرتپاک انداز میں وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا استقبال کیا ۔ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کا طے شدہ وقت 25 منٹ تھا لیکن دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات 45 منٹ سے زائد وقت جاری رہی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، اقتصادی اور معاشی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطہ کی صورت حال ، علاقائی اور عالمی امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں چین کے نائب وزیر خارجہ اور وزیر تجارت بھی شریک تھے ۔




Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے