لیبیا میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ کے نتیجہ میں امریکی سفیر سمیت چار سفارت کار ہلاک

بن غازی(ثناء نیوز ) لیبیا میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ کے نتیجہ میں امریکی سفیر سمیت چار سفارت کار ہلاک ہو گئے ۔ لیبیائی حکام نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے لیبیا کے شہر بن غازی میں راکٹ حملہ میں لیبیا میں تعینات امریکی سفیر کرسٹومز سٹیفن تین دیگر سفارتی اہلکاروں کے ہمراہ ہلاک ہو گئے۔ طرابلس: لیبیائی حکام کے مطابق بن غازی شہر میں راکٹ حملے میں امریکی سفیر ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق سفیر کرسٹوفیر اسٹیفن اور دیگر تین امریکی سفارتی اہلکار منگل کی رات کئے گئے راکٹ حملے میں ہلاک ہوئے۔ لیبیائی حکام کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ امریکی سفیر اپنی کار یا عمارت میں کئے گئے راکٹ حملے کا نشانہ بنے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لیبیا میں سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے امریکی سفارتخانے پر حملے کیے ہیں اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز اور مشتعل مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹیری جونز کے گروپ نے توہین رسالت پر مبنی جو فلم بنائی تھی مسلمان کبھی اس کو بھول نہیں سکتے




Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے