نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

شام کے منحرف جنرل مناف طلاس نے ایک ٹی وی انٹرویو میں پہلی مرتبہ انکشاف کیا ہے کہ فرانس کے خفیہ ایجنٹوں نے انھیں ملک سے فرار میں مدد دی تھی۔جنرل مناف طلاس نے فرانس کے ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

پیرس(ثناء نیوز )شام کے منحرف جنرل مناف طلاس نے ایک ٹی وی انٹرویو میں پہلی مرتبہ انکشاف کیا ہے کہ فرانس کے خفیہ ایجنٹوں نے انھیں ملک سے فرار میں مدد دی تھی۔جنرل مناف طلاس نے فرانس کے ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”فرانس کی انٹیلی جنس سروسز نے مجھے شام سے باہر لے جانے میں مدد کی تھی اور اس پر میں ان کا شکرگزار ہوں”۔ وہ چھے جولائی کو شام سے بیرون ملک چلے گئے تھے اور وہ گذشتہ سال مارچ کے وسط سے صدر بشارالاسد کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے دوران ان کا ساتھ چھوڑنے والے فوج کے پہلے اعلی عہدے دار تھے حالانکہ جنرل مناف ان کے قریبی معاونین میں شمار ہوتے تھے اور ان کے بچپن کے دوست بھی تھے۔مناف طلاس شام کی ایلیٹ ری پبلکن گارڈز کے جنرل رہے تھے۔وہ شام کے سابق وزیر دفاع مصطفی طلاس کے بیٹے ہیں جو 1970 کے عشرے سے 2004 تک اس عہدے پر فائز رہے تھے اور وہ صدر بشارالاسد کے والد مرحوم حافظ الاسد کے معتمد ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔وہ اس وقت فرانس میں مقیم ہیں اور ان کے والد اور بیوہ بہن بھی پیرس میں رہ رہے ہیں۔تاہم کچھ عرصہ قبل فرانسیسی وزیرخارجہ نے اس بات کی تصدیق کرنے سے گریز کیا تھا کہ جنرل مناف طلاس پیرس یا ملک کے کسی اور علاقے میں مقیم ہیں۔شام کے انٹیلی جنس ذرائع نے جولائی کے اوائل میں جنرل مناف کے ترکی پہنچنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ اگر انھیں پکڑنے کا کہا جاتا تو ایسا کیا جاسکتا تھا۔ادھر شام میں باغیوں نے شورش زدہ شمالی شہر حلب میں بیس فوجیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے جبکہ فرانس نے باغیوں کے لیے براہ راست مالی اور مادی کی ترسیل شروع کردی۔لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ باغی جنگجووں نے حلب کے مشرقی علاقے ہنانو میں فوجیوں کو ایک فوجی کمپاونڈ پر حملے کے دوران گرفتار کیا تھا۔باغیوں نے انھیں ایک قطار میں کھڑا کرکے گولیاں ماری ہیں۔اس وقت ان کے ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے تھے اور ان کی آنکھوں پر بھی پٹیاں باندھی گئی تھیں۔ یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی اور آبزرویٹری کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بیس لاشیں ایک فٹ پاتھ پر پڑی ہیں۔بیشتر مہلوکین کے سر خون میں لت پت ہیں اور ان میں سے بعض نیفوجی وردی کے بجائے جینز کی پتلونیں پہن رکھی ہیں۔ایک باغی جنگجو لاشوں کے نزدیک فتح کا نشان بنائے کھڑا ہے اور دوسرا اللہ اکبر کا نعرہ بلند کررہا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں شامی فوج، حکومت نواز ملیشیا اور باغیوں پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے لیکن اس میں کہا گیا ہے کہ باغی جنگجووں نے سرکاری فوج کے مقابلے میں کم تر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ حلب ہی میں اتوار کی رات ہوئے کاربم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد تیس ہو گئی ہے۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی اطلاع کے مطابق دو اسپتالوں کے نزدیک کار بم دھماکے میں چونسٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے لیے ایک ہزار کلوگرام سے زیادہ بارود استعمال کیا گیا تھااور اسے ایک چھوٹے ٹرک میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے زمین پر چھے میٹر گہرا گڑھا پڑگیا۔سانا نے دہشت گردوں پر اس تباہ کن بم حملے کا الزام عاید کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ اس میں تمام مرنے والے عام شہری تھے لیکن باغی گروپوں میں سے کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔شامی آبزرویٹری نے سانا کے دعوے کی تردید کی ہے اور اسپتال ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مرنے والوں میں فوجی بھی شامل ہیں۔درایں اثنا فرانس نے باغیوں کے زیر قبضہ شام کے پانچ شہروں میں براہ راست امدادی سامان اور رقوم پہنچانا شروع کردی ہیں۔





Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan

ISLAMABAD: Pakistan’s intelligence chief on Thursday denied US accusations that the country supports the Haqqani network, an Afghan militant group blamed for an attack on the American embassy in Kabul. “There are other intelligence networks supporting groups who operate inside Afghanistan. We have never paid a penny or provided even a single bullet to the Haqqani network,” Lieutenant-General Ahmed Shuja Pasha told Reuters after meeting political leaders over heavily strained US-Pakistani ties. Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan would be unacceptable and the army would be capable of responding, local media said. But he later said the reports were “baseless”. Pakistan has long faced US demands to attack militants on its side of the border with Afghanistan, but pressure has grown since the top US military officer, Admiral Mike Mullen, accused Pasha’s Inter-Services Intelligence ...

Drone Wars: The rationale.The Drone Wars are the new black.

The Drone Wars are the new black. The once covert, highly-secretive and little talked about strategy of using unmanned aerial vehicles to target suspected terrorists in Pakistan and elsewhere has gone mainstream. And now everyone is talking about it. Even Leon Panetta, the former C.I.A. director, whose old agency doesn't officially admit that its drone program exists, is talking about it. Twice in a matter of hours last week he joked about the C.I.A.'s pension for deploying the ominously-named Predator drones. “Obviously I have a hell of a lot more weapons available to me here than I had at the C.I.A.,” he said, referring to his new post as secretary of defense. “Although the Predators aren’t bad.” Complete coverage: The Drone Wars Later that same day, on the tarmac of a naval air base, he said, coyly, that the use of Predators are “something I was very familiar with in my old job.” Soon after, a Predator armed with hellfire missiles took flight from the runway, bound for Libya...