اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ امریکہ کا آئندہ ہدف پاکستان ہو سکتا ہے ، خارجہ پالیسی میںتبدیلی لائی جائے ،امریکہ افغانستان میں پاکستان دشمن پرچم اور خلق پارٹی کے کارکنوں کی ڈھائی لاکھ فوج تیار کررہا ہے

حیدرآباد(ثناء نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ امریکہ کا آئندہ ہدف پاکستان ہو سکتا ہے ، خارجہ پالیسی میںتبدیلی لائی جائے ،امریکہ افغانستان میں پاکستان دشمن پرچم اور خلق پارٹی کے کارکنوں کی ڈھائی لاکھ فوج تیار کررہا ہے،گم شدہ افراد کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے اسکے باوجود وزارتِ خارجہ نے یو این او کو بلایاہے،ڈاکٹر عافیہ کا مقدمہ لڑنے کے لیے امریکہ میں سابق سفیر پاکستان نے دو ملین ڈالر وصول کئے تھے ،ہڑتال کی حمایت کرتاہوں بلدیاتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لطیف آباد میں راشد خانزادہ کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی سہیل خانزادہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان امریکہ کی کاسہ لیسی میں لگی ہو ئی ہے جو پالیسیاں جنرل مشرف اور ان سے پہلے کی حکومتوں نے بنائیں وہی یہ حکومت لیکر چل رہی ہے جبکہ آج کے حالات بہت مختلف ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ امریکہ اپنی فوجیں نکالنے سے قبل بہت کچھ کرنا چاہتا ہے وہ افغانستان میں پاکستان دشمن عناصر کی جماعتوں پرچم اور خلق کے کارکنوں پر مشتمل ڈھائی لاکھ فوج تیار کررہا ہے جس کا ہدف مغرب و شمال نہیں بلکہ مشرق ہو گا انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد ہم نے افغانستان کی جنگ اور امریکہ کی فرمائشوں میں بہت کچھ کھویا ہے جبکہ پایا کچھ نہیں ہے اب جبکہ امریکہ 15کھرب ڈالر ز اوربرطانیہ 9کھرب پانڈ کے سالانہ خسارے سے دوچار ہے تو ہمیں ان ممالک سے اچھے تعلقات رکھتے ہو ئے چین ، روس اور عرب ممالک کی طرف دیکھنا چاہیئے انہوں نے کہاکہ گم شدہ افراد کو مقدمہ عدالتِ عظمیٰ میں زیر سماعت ہے مجھ بھی کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی مشن کو بلوچستان اور پاکستان کے دیگر حصوں میں بھیجا جائے لیکن میں نے انکار کردیا تھا میں اقوام متحدہ کی اس طرح کی مداخلت کے حق میں نہیں ہوں اسکے دور رس منفی نتائج نکلیں گے تاہم بے نظیر بھٹو کیس کا معاملہ بالکل مختلف تھالیکن وزارتِ خارجہ میں بیٹھے لوگوں نے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی مشن کو مدعو کرلیا ہے جو بہت ہی تعجب خیز ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو بدلنا ہو گا میں اس سلسلہ میں صدر زرداری سمیت موجود حکمرانوں کو تجاویز دے چکا ہوں لیکن وہ کچھ کرنے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کی داخلی صورتحال نے مجھے سخت دل گرفتہ کیا ہے کرپشن اور انتظامی نااہلی نے ملک کا برا حال کردیا ہے ایسی صورتحال میں باہر بیٹھنے کے بجائے میں نے ملک میں آنے کو ترجیح دی ہے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ہماری بہن و قوم کی بیٹی ہیں ان کی رہا ئی کے لیے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر نے وکلاء کو دینے کے لیے دو ملین ڈالرز حکومتِ پاکستان سے وصول کئے تھے اس مقدمہ کو کس طرح لڑا گیا اسکا جائزہ لینا چاہیئے انہوں نے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف آج کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہو ئے کہاکہ ایک جمہوری حکومت میں اسمبلی کی موجود گی میں رات کی تاریکی میں آرڈیننس کا آنا افسوس ناک ہے یہ وقت بلدیات کا نہیں عام انتخابات کا ہے حکومت کو بلدیاتی آرڈننس کو انا کا مسئلہ بنانے کے بجائے عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہیئے ۔




Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے