نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش سنگین داخلی و خارجی مسائل میں آج بھی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے افکار و نظریات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ بانی پاکستان کے یوم وفات پر اپنے بیان میں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم داخلی سطح پر مختلف مسائل سے دوچار ہیں

لاہور (ثناء نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش سنگین داخلی و خارجی مسائل میں آج بھی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے افکار و نظریات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ بانی پاکستان کے یوم وفات پر اپنے بیان میں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم داخلی سطح پر مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔ قومی یکجہتی کی بجائے علاقائی ، نسلی و لسانی تعصبات کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور مزید افسوس ناک بات یہ کہ وقتی سیاسی و جماعتی مفادات کے لئے یہ کھیل حکومت کی جانب سے کھیلا جارہا ہے۔ عدلیہ کے فیصلوں سے رو گردانی اور ججوں کی تضحیک و توہین معمول بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لئے دو وقت پیٹ بھرنا دوبھر ہوگیا ہے۔ کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری نے زندگی اجیرن کردی ہے۔ قومی معیشت جاں بلب ہے۔ ہماری قومی خود مختاری آئے روز پامال ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام جلد از جلد عام انتخابات چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے نااہل اور بددیانت حکمرانوں سے نجات حاصل کرسکیں لیکن مختلف حیلوں اور حربوں سے انتخابات کو ٹالنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ ایسے میں قائد اعظم کے افکارو نظریات اور کردار و عمل کو راہنما بنا کرہی ہم ان تمام مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد کے تصور پاکستان کے مطابق اسلامی جمہوری و فلاحی معاشرے میں غیر مسلم اقلیتوں کے تمام بنیادی حقوق کی ضمانت بھی موجود ہے جہاں اُن کی حیثیت بھی اپنے دوسرے پاکستانی بہن بھائیوں کی طرح برابر ہوگی اور وہ اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے میں آزاد ہونگے۔انہیں اپنی عبادت گاہوں میں جانے کی بھی مکمل آزادی ہوگی اور اُن کی جان مال اور عزت و آبرو بھی مسلمانوں کی عزت و آبروکی طرح محترم او ر محفوظ ہوگی اور قومی تعمیر و ترقی میں وہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ قائد اعظم کے یوم وفات پر ہم خوشحال، خود داراور خودمختار پاکستان کے لئے جدوجہد کو تیز تر کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیںجو حضرت قائد اعظم کی زیر قیادت مسلم لیگ اور برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کا خواب تھا۔




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...