نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

لاہور اور کراچی میں فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی،40افراد جاں بحق ۔بند روڈ پر واقع جوتوں کی فیکٹری میں آگ بھڑکنے سے 25افراد جاںبحق

لاہور (ثناء نیوز) لاہور اور کراچی میں فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی،40افراد جاں بحق ۔بند روڈ پر واقع جوتوں کی فیکٹری میں آگ بھڑکنے سے 25افراد جاںبحق جبکہ درجن کے قریب زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی سہ پہر بند روڈ کے علاقہ کھوکھر ٹاؤن میں جوتوں کے سول بنانے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فیکٹری کے اندر جوتے بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکلز بھاری مقدار میں موجود تھے۔ دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو آگ نے گھیرے میں لے لیا۔ مذکورہ فیکٹری دو منزلہ مکان میں بنائی گئی تھی۔ آگ لگنے کے بعد ریسکیو 1122 اور فائربریگیڈکی ٹیمیں فورا موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ مکان سے باہر جانے کے راستے نہ ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو ورکروں نے مکان کے دروازے ، کھڑکیاںاور دیواریں توڑ کر وہاں کام کرنے والے محنت کشوں کو باہر نکالا۔ ریسکیو ورکروں نے چھ افراد کو مردہ جبکہ دیگر تمام افراد کو زخمی حالت میں باہر نکالا، تاہم وہ اس قدر جھلس چکے تھے کہ 13افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد پرویز کے مطابق ہسپتال میں چند افراد کو زندہ حالت میں لایا جاسکا جبکہ 20افراد کی لاشیں موصول ہوئیں، 3افراد نے ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔ ان میں سے دو افراد کے آپریشن بھی کئے گئے تھے۔ ایم ایس نے بتایا کہ بعض زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ تین افراد جن کی حالت خطرے سے باہر ہے کا علاج معالجہ جاری ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ابتدائی طور پر صرف 6افراد کی ہلاکت تصدیق کرچکے تاہم بعدازاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال نے 24افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔فیکٹری میں مجموعی طور پر 50کے قریب مزدور دو شفٹوں میں کام کرتے تھے۔فیکٹری غیر قانونی طور پر مکان میں قائم کی گئی تھی۔ فیکٹری مالک کو آخری اطلاعات تک گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا تاہم پولیس اس کی گرفتاری کیلئے سرگرم عمل ہے جس کے خلاف ناجائز طور پر فیکٹری بنانے اور ورکروں کو قواعد و ضوابط کے مطابق سہولتیں فراہم نہ کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ کراچی بلدیہ ٹاون میں فیکٹری میں آگ لگنے سے تین خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق اورتیس افراد جھلس گئے ہیں۔شہر بھر کی فائر بریگیڈ طلب کرلی گئیں۔کراچی کے علاقے بلدیہ میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگی جس نے کچھ دیر میں ہی فیکٹری کو اپنی لپییٹ میں لیے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ فیکٹری کی اوپری منزل میں لگی اور فیکٹری میں آگ بجھانے کے آلات نہ ہونے اور فائر برگیڈ کے ایک گھنٹہ تا خیر سے پہنچنے کے سبب دیکھتے ہی دیکھتے تین منزلہ فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لیے اور فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین فیکٹری میں پھنس کر رہے گئے۔آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے شہر بھر کی فائر بریگیڈ اور اسنارکلز کو طلب کرلیا گیا اور فیکٹری میں پھنسے افرادکو نکالے جانے کی کوشش کی جانے لگی ۔ فیکٹری میں پھنسے افراد آوازیں لگا کر اورموبائل کی روشنی دیکھا کر اپنی موجودگی کا بتا تے رہے اور ریسکیو کا عملہ انہیں نکالنے کی کوشش کرتا ہے۔فائربریگیڈ نے تیسرے درجے کی آگ قراردیاہے ۔جھلسنے والوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کا کہنا ہے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی سنبھلنے کاموقع بھی نہیں ملا۔اسپتال انتظامیہ کیمطابق زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں اوربیشترزخمیوں کی حالت نازک ہے۔




Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...