دفاع پاکستان کونسل نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت کے خلاف تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے بات کی لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لیتی رہیں، ڈرون حملوں کے خلاف کراچی، پشاور میں بڑے عوامی اجتماعات اور بنوں میں کل جماعتی کانفرنس منعقدکی جائیگی

راولپنڈی (ثناء نیوز )دفاع پاکستان کونسل نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت کے خلاف تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے بات کی لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لیتی رہیں، ڈرون حملوں کے خلاف کراچی، پشاور میں بڑے عوامی اجتماعات اور بنوں میں کل جماعتی کانفرنس منعقدکی جائیگی۔ راول پنڈی میں مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں حافظ سعید، منورحسن، حمیدگل، اعجازالحق دیگر قائدین کے علاوہ بڑی تعدادمیں قبائلی عمائدین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد مولاناسمیع الحق نے میڈیا کو بریفننگ میں بتایاکہ امریکی زیراثرپالیسی سے نکلنے کیلئے دفاع پاکستان کونسل نے صدارتی ترجمان سے ایک گھنٹہ ملاقات کی، عمران خان اور دیگر سے رابطہ کیا، مولانا فضل الرحمن نے الیکشن سر پر ہونے کا بہانہ کرلیا، سیاسی جماعتیں محب وطن ہوتی ہیں، بڑی جماعتیں امریکی دم چھلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کیخلاف بنوں میں کل جماعتی کانفرنس منعقد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کراچی میں مزار قائد سے کیماڑی تک جلد ملین مارچ ہوگا، پشاور میں بڑا جلسہ کریں گے۔ مولاناسمیع الحق کاکہناتھاکہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک موجود نہیں ، قبائل میں آپریشن کیلیے فوج پر امریکی دباو ہے، امریکاقبائلیوں کو پاکستان کے خلاف ورغلانا چاہتا ہے۔





Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے