نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد سے 7 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ لیاری گینگ وار کے اہم ملزم کو ماڑی پور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

کراچی(ثناء نیوز )کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد سے 7 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ لیاری گینگ وار کے اہم ملزم کو ماڑی پور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ حیدری مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے شفیق نامی شخص زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لا کر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ رسالہ تھانے کی حدود میں فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان نیاز جاں بحق ہوا۔ پرانا گولیمار لسبیلہ کے علاقے سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسکی شناخت سیرت علوی کے نام سے ہوئی۔ کریم آباد کے نزدیک موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شریف نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ قصبہ موڑ کے نزدیک بھی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ دوسری جانب قائد آباد پولیس نے 4 ڈاکو عامر، جہانزیب، نزاکت اور ندیم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ عزیز بھٹی کے نزدیک مبینہ مقابلے کے بعد نجی منی ایکسچینج کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے لیاری گینگ وار کے اہم ملزم وسیم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...