مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کا چوتھا اجلاس گزشتہ روز پارٹی سربرا ہ محمد نواز شریف کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کے سیاسی، معاشی، قانونی، سماجی اور ثقافتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی
لاہور (احتسابی عمل ،نیوز ایجنسیز این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کا چوتھا اجلاس گزشتہ روز پارٹی سربرا ہ محمد نواز شریف کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کے سیاسی، معاشی، قانونی، سماجی اور ثقافتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبہ جات سے متعلق منشور کے لیے مرتب کی گئی تجاویزز پیش کیں۔ نواز شریف نے منشور بنانے کے لیے کام کرنے والے پارٹی کے ماہرین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی تیار کردہ دستاویز''نعرہ بازی'' نہیں بلکہ ''عملی حقیقتوں'' کا اظہار ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ایک خود مختار ملک، خوددار قوم اور خوشحال معاشرے کا خواب پورا کرنے کی یہ دستاویز اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم آنے والے وقتوں میں پاکستان کو خطے میں ترقی و خوشحالی کا ماڈل بنانے کی کاوشوں کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے