چئیرمین واپڈا سید راغب عباس نے کہا ہے کہ فنڈ مل جائیں تو 2020تک19ہزار میگاواٹ مزید پن بجلی پیدا کر سکتے ہیں
لاہور(ثناء نیوز) چئیرمین واپڈا سید راغب عباس نے کہا ہے کہ فنڈ مل جائیں تو 2020تک19ہزار میگاواٹ مزید پن بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔ واپڈا ہاس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا سید راغب عباس کا کہنا تھادیا میر بھاشا ڈیم ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس کے فنڈ کے لئے بین الاقوامی اداروں کا کنسورشیم بنانے کے لئے بات چیت جاری ہے انہوں نے کہا کہ 20بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں سیچھ منصوبے آئندہ برس کے وسط تک مکمل ہوجائیں گے جن سے400میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔انھوں نے بتایا کہ امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور گومل زیم ڈیم پر کام کرنے والے چھ افراد اغوا کئے گئے ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے لئے منصوبوں کی ایک تہائی رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے۔چئیرمین واپڈٓا نے فنڈز کی کم دستیابی اور زمین کے حصول کو منصوبوں میں تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پر اتفاق رائے ہو جائے تو ا س پر کام کیا جا سکتا ہے ۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے