ہولی فیملی میں بچے کو چوہے کاٹنے کے واقعے کے بعد چار ڈاکٹروں سمیت 8 افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز

راولپنڈی :ہولی فیملی میں بچے کو چوہے کاٹنے کے واقعے کے بعد چار ڈاکٹروں سمیت 8 افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا نئے ڈاکٹروں نے چارج سنبھال لیا۔ ہسپتال میں چوہے مارنے کیلئے پرائیوٹ کمپنی کی خدمات بھی حاصل کرلی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے چوہے اور کاکروچز تلف کرنے لیے نجی کمپنی سے معاہدہ کیا کمپنی کو چوہے مارنے پرماہانہ کی بنیاد پر ادائیگی کی جائے گی۔ ہسپتال میں آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے ڈی ایچ او سے تعاون مانگا گیاجبکہ بلیاں بھگا نے کا کام ہسپتال کے سیکورٹی عملے کو سونپ دیا گیا ۔


Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

تبصرے