وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار آزاد کشمیر ہائیڈل جنریشن میں سرمایہ کاری کریں حکومت سرمایہ کاروں کو بھرپور تحفظ اور حکومتی معاونت فراہم کرے گی
اسلام آباد(نیوز ایجنسیز ،آئی این پی)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار آزاد کشمیر ہائیڈل جنریشن میں سرمایہ کاری کریں حکومت سرمایہ کاروں کو بھرپور تحفظ اور حکومتی معاونت فراہم کرے گی‘ ہائیڈل جنریشن منصوبوں کو فاسٹ ٹریک فریم ورک میں مکمل کرنے سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور ملکی معیشت کے استحکام کو مدد ملے گی ۔ وہ گزشتہ روز یہاں کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں آزاد کشمیر ہائیڈرو الیکٹرک بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس میں سینئر وزیرچوہدری محمد یاسین ،چیف سیکرٹری ارباب شہزاد ،فنانس سیکرٹری لیاقت علی ہمدانی ،پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ،سیکرٹری ہائیڈروالیکٹرک بورڈ چوہدری منیر حسین ،ڈائریکٹر جنرل فاروق میر اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں ہائیڈل جنریشن منصوبوں کی پراگریس کا جائزہ لیا گیا اور ان منصوبوں کو فاسٹ ٹریک فریم ورک کے تحت مکمل کرنے اور پرائیویٹ سیکٹر میں جینوین انوسٹرز کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم ہائیڈرو الیکٹرک بورڈ کے بھی چیئرمین ہیں نے اجلاس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر ہائیڈل بورڈ کے سیکٹری چوہدری منیر حسین نے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیرنے ہائیڈرو الیکٹرک بورڈ کو ہدایت کی کہ آئندہ میٹنگ میں تمام منصوبوں کی تفصیلی پراگریس پیش کی جائے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ہدایت کی کہ ہائیڈل جنریشن منصوبوں کو فاسٹ ٹریک فریم ورک کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ہائیڈل جنریشن کے ذریعے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور ملکی معیشت کے استحکام کو مدد مل سکے۔ اجلاس میں پرائیویٹ پبلک سیکٹر کے شاونٹر 49 میگا واٹ، جھینگ 14 میگا واٹ، چنگ فال 6.5 میگا واٹ، بٹ درہ 10 میگا واٹ، لوات 49 میگا واٹ، چانگن 9.9 میگا واٹ، ہڑیولہ 14 میگا واٹ کے علاوہ 132 میگا واٹ راجدھانی پراجیکٹ اور اشکوٹ کٹھائی منصوبوں کی پراگریس سے وزیر اعظم آزاد کشمیر، چیئرمین ہائیڈل الیکٹرک بورڈ چوہدری عبدالمجید کو بریفنگ دی۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے