اسلام آباد(ثناء نیوز)سینئر اینکر پرسن حامد میر کی گاڑی کے نیچے نصب بارودی مواد برآمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزبل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز صبح حامد میر جب مارکیٹ سے واپس پہنچے تو ان کے پڑوسی کے ڈرایؤر نے بتایا کہ آپ کی گاڑی کے نیچے کوئی کالا تھیلا لٹک رہا ہے جس کے بعد تھیلے کو مشکوک جانتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے بتایا کہ یہ دھماکا خیز مواد ہے۔ تھیلے میں بیٹری، ڈیٹونیٹر اور دھماکا خیز مواد تھا جس میں بال بیرنگ موجود تھے، اس میں نصب ڈیٹو نیٹر کو 35 نمبر ڈیٹونیٹر کہا جاتا ہے۔ حامد میر نے بتایا کہ صبح ڈرائیور کے ساتھ کسی کام سے گیا اور گاڑی تھوڑی دیر کیلئے پارک کی تھی، دھماکا خیز مواد اِس جگہ رکھا گیا جہاں میں بیٹھتا ہوں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنادیا
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے