لاہور ہائیکورٹ نے اصغر خان کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے اورصدر مملکت آصف علی زرداری کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر درخواست کی سماعت جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دی
لاہور(نیوز ایجنسیز )لاہور ہائیکورٹ نے اصغر خان کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے اورصدر مملکت آصف علی زرداری کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر درخواست کی سماعت جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت کے روبرو درخواست گزار جماعت اسلامی کے مر کزی رہنمافرید احمد پراچہ کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 260کے تحت صدر کا عہدہ سروس آف پاکستان کے تحت آتا ہے اور آئینی اعتبار سے صدر سیاسی سرگرمیاں نہیں کرسکتے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مزیدسماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے