برطانوی لیبر پارٹی کے سابق وزیر دفاع لارڈ گلبرٹ نے پاک افغان بارڈر پر نیوٹران بم گرانے کی تجویز دے دی
لندن (ثناء نیوز) برطانوی لیبر پارٹی کے سابق وزیر دفاع لارڈ گلبرٹ نے پاک افغان بارڈر پر نیوٹران بم گرانے کی تجویز دے دی جوہری ہتھیاروں کے خاتمہ پر جاری لارڈز کے کثیرالجہتی مباحثہ میں ان کی اس تجویز نے سب شریک لارڈز کو حیران کردیا ۔ برطانوی دارالعمراء کے اجلاس میں لارڈ گلبرٹ نے کہا کہ شورش زدہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں کے خاتمہ اور ان کی سرحد پار نقل و حرکت روکنے کے لئے نیو ٹران بموں کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس طرح کے ہتھیاروں کے استعمال سے مسائل کم کر کے سرحدوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔ آج کل کئی مقاصد میں ان کا استعمال معمول کی بات ہے ان جوہری ہتھیاروں کو استعمال میں لانا چاہئے جو آپ کے پاس موجود ہیں ۔ لیبر پارٹی کے سابق سیکرٹری دفاع لارڈ براؤن نے لارڈ گلبرٹ کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کابینہ آفس کے ترجمان لارڈ ولس نے کہا کہ حکومت اس حساس معاملہ پر گلبرٹ کے نظریات پر بات نہیں کرنا چاہتی ۔ برطانیہ طویل عرصہ سے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا دیکھنے کا عزم رکھتا ہے ۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے