برسلز (ثناء نیوز) یورپی یونین نے ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار محمد اجمل عامر قصاب کی پھانسی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ یونین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کسی بھی حالت میں تمام مقدمات میں سزائے موت کے خلاف ہے ۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کیتھرین ایشٹن نے ایک بیان میں کہا کہ پونے کی جیل میں اجمل قصاب کی پھانسی پر عملدرآمد سے انہیں بہت تشویش ہوئی ۔ کیتھرین نے کہا کہ اس سزا سے بھارت میں 2004 ء سے سزائے موقت پر عائد ڈی فیکٹو پابندی کا خاتمہ ہوا ہے جبکہ عالمی سطح پر سزائے موت کے خاتمہ کے لئے اقدامات کے رحجان کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے