وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے اسلام آباد میں منعقدہ ڈی ایٹ سربراہی کانفرنس کے بارے میں قائدحزب اختلاف چودھری نثار علی خان کے اعتراضات کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔ انہ
اسلام آباد (ثناء نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے اسلام آباد میں منعقدہ ڈی ایٹ سربراہی کانفرنس کے بارے میں قائدحزب اختلاف چودھری نثار علی خان کے اعتراضات کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کیا چاہتے ہین کہ دہشت گردی کے خاتمے ، معیشت جمہوریت کے استحکام کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ جاری نہ کیا جاتا ۔ قائد حزب اختلاف اپنے اعتراضات کی وضاحت کریں ۔ وہ ڈی ایٹ کانفرنس کی کس کارروائی سے متفق نہیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پمز ہسپتال میں صفائی مہم کے آغاز پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایٹ سربراہی کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے ۔ محرم الحرام کے حوالے سے پوری دنیا سوگوار تھی یہ مسلمانوں کا سانجا غم ہے ۔ تاہم کیا محرم الحرام میں کام نہیں ہوتے ۔ کیا کام رک جاتے ہیں ۔ قائد حزب اختلاف کے اعتراضات بلاجواز ہیں وہ بتائیں کہ مشترکہ اعلامیہ کا کونسا نکتہ ان کو پسند نہیں آیا ۔ وزیر اطلاعات نے ممتاز صحافی حامد میر کی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد رکھے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں صحافتی تنظیمیں بھی اپنی تجاویز سے آگاہ کریں ۔ صحافیوں کے تحفظ کے سلسلے میں ان کی رائے کو بھی مدنظر رکھا جائے گا اس قسم کے واقعات قطعاً پاکستان کے حق میں نہیں ہیں ۔ ہم سرے سے اس سوچ کے مخالف ہیں ۔ اس موقع پر وزیر برائے کپیٹیل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ نذر محمد گوندل نے کہا کہ پمز ہسپتال کو سٹیٹ آف آڈٹ کا مثالی ادارہ بنائیں گے ۔ ہسپتال میں مریضوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ان کی وزارت کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پمز میں صفائی ستھرائی کا نظام دیگر اداروں کے لئے مثالی ہو گا انہوں نے کہا کہ جلد ہی پمز میں جگر کی پیوندکاری بھی شروع ہو جائے گی ۔ #
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے