حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اسمبلیوں کا ممبر ہونے کیوجہ حاصل سہولیات اورنرم شرائط کے پیش نظر اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے سے قبل مختلف ممالک کے ویزے لگوانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں
لاہور(نیوز ایجنسیز این این آئی)حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اسمبلیوں کا ممبر ہونے کیوجہ حاصل سہولیات اورنرم شرائط کے پیش نظر اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے سے قبل مختلف ممالک کے ویزے لگوانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مختلف ممالک کی طرف سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوںکے ممبران کے لئے ویزا لگوانے کے لئے شرائط انتہائی نرم ہیں ۔ اسی کے پیش نظر اراکین اسمبلی مدت ختم ہونے سے پہلے پہلے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹس سے لیٹر حاصل کر رہے ہیں تاکہ انکے ذریعے مختلف ممالک کے ویزوں کے حصول کے لئے درخواستیں دی جا سکیں ۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے