محرم الحرام کے پہلے عشرے میں موبائل فون کی بندش سے ملک میں موبائل سروس فراہم کرنے والی پانچ کمپنیوں کو 10 سے 15 ارب جبکہ حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں 2سے 3 ارب روپے کاخسارہ برداشت کرنا پڑا‘سیلولر کمپنیوں کا حکومت سے سروس کی بندش پر شدید احتجاج
کراچی(آئی این پی) محرم الحرام کے پہلے عشرے میں موبائل فون کی بندش سے ملک میں موبائل سروس فراہم کرنے والی پانچ کمپنیوں کو 10 سے 15 ارب جبکہ حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں 2سے 3 ارب روپے کاخسارہ برداشت کرنا پڑا‘سیلولر کمپنیوں کا حکومت سے سروس کی بندش پر شدید احتجاج ‘ متبادل حکمت عملی تیار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عاشورہ کے دوران ملک کے 50 سے زائد شہروں میں موبائل فون کی بندش سے نہ صرف موبائل فون کمپنیوں کواربوں کانقصان ہوا بلکہ خود حکومت کوبھی دو سے تین ارب روپے کانقصان برداشت کرناپڑا۔اس کے ساتھ تھری جی ٹیکنالوجی سے ہونے والی سات سو ملین ڈالرکی متوقع آمدنی بھی اب مشکل میں ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹھ نو اور دس محرم کو چالیس گھنٹوں کیلئے موبائل فون سروس کی معطلی کے دوران دس کروڑ فون بند رہے جس کی وجہ سے حکومت کوٹیکس کی مد میں ہی بھاری خسارہ اٹھاناپڑا۔ذرائع کے مطابق ملک میں موبائل فون سروس مہیا کرنے والی پانچ کمپنیوں نے حکومتی اقدامات پراحتجاج کیا ہے۔ان کا کہناہے کہ انہیں دہشتگردی کی ذمہ داری ڈالنے کے خطرے سے ڈرا کر فون بند کرنے پرمجبور کیا گیا۔موبائل فون کمپنیوں کا موقف ہے کہ حکومت دہشتگردی کی روک تھام کیلئے صرف فون بند کرنے کی پالیسی ترک کرکے موثر حکمت عملی تیارکرے۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے