ڈیرہ اسماعیل خان میں ماتمی جلوس کے روٹ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے بعد فوج طلب کر لی گئی


ڈیرہ اسماعیل خان (ثناء نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں ماتمی جلوس کے روٹ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے بعد فوج طلب کر لی گئی ۔ ڈیرہ کے علاقہ بنوں چونگی میں مسجد کریم خان کے قریب کوڑے کے ڈھیر میں نصب بم پھٹنے سے چھ بچوں سمیت 10افراد جاں بحق اور بارہ بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں چار کی حالت انتہائی نازک ہے ۔ سات شدید زخمیوں کو ملتان منتقل کر دیا گیا ہے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔زخمیوں میں 4 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 7 سے 14 سال کے درمیان ہیں ۔ دھماکہ ماتمی جلوس کے قریب ہوا ۔ ریمورٹ کنٹرول بم میں آٹھ سے دس کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ استعمال کئے گئے ۔ یہ جلوس بڑے جلوس میں شریک ہونے کے لئے جار رہا تھا کہ اس کو تھویا فاضل کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکے میں چھ بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق بچوں میں طلحہ ، بلال ، رضوان ، زین ، جنید شامل ہیں ۔ ان میں اہلسنت کے بچے بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ جہاں چار افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو شدید زخمیوں کو ملتان ریفر کر دیا گیا ہے ۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ دھماکہ کے بعد فوج کو شہر میں طلب کر لیا گیا ہے ۔واقعہ کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو بھاگتے ہوئے گرفتار کیا ہے جس کی تصدیق سیکیورٹی ذرائع نے بھی کی ہے ۔ پولیس اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے ۔ دوسری جانب وزیر داخلہ رحمان ملک نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آئی جی خیبر پختونخوا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی بنوں قاضی جمیل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ واقعہ میں تین افراد شہید اور اٹھارہ زخمی ہو گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعہ کیا گیا اور دھماکہ کے لئے پریشر ککر استعمال کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چھوٹا جلوس تھا جو بڑے جلوس میں شامل ہونے کے لئے جا رہا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔ پولیس ، ایف سی اور فوج بھی گشت کر رہی ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔ دھماکہ خیز مواد ایک برتن میں چھپایا گیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مواد کو 100 میٹر سے 1000 میٹر فاصلے تک سے آپریٹ کیا جا سکتا ہے 



Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

تبصرے