ملک بھر میں آج نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی یاد میں آج یوم عاشورپورے مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا


اسلام آباد(ثناء نیوز) ملک بھر میں آج نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی یاد میں آج یوم عاشورپورے مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کئی حساس اضلاع کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ماتمی جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی ہو گی۔مساجد میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے اجتماعات ہوں گے۔ ان اجتماعات، مجالس اور ماتمی جلوسوں میں اسلام کی بقاء کے لیے شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی تعلیمات کو اختیار کر نے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ماتمی جلوسوں کے بعد شام غریباں کی مجالس ہوں گی۔ملک میں نویں محرم الحرام کی طرح آج دسویں محرم الحرام(یوم عاشور) کے موقع پر بھی موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔اورآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کی درخواست پر حسا س شہروں میں موبائل سروس اور پی ٹی سی ایل کی وائرلیس سروس بھی معطل رہے گی۔جبکہ اسلام آباد سمیت حیدرآباد۔ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ میں موٹرسائیکل گھر سے باہر نکالنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے راولپنڈی اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت بعض علاقوں میں موبائل سروس ہفتہ کو بند نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔اور ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل سروس بند نہ ہونے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔یوم عاشور کے لئے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔حساس شہروں میں ماتمی جلوسوں کی فضائی نگرانی جاری رہے گی۔جبکہ ان حساس شہروں میں جہاں جہاں سے جلوس نکالے جائیں گے وہاں پر تمام ہوٹلوں اور اور عام سرائے کو خالی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں موٹر سائیک ڈبل سواری پر پابند رہے گی۔موبائل سروس اور پی ٹی سی ایل وائرلیس سروس بھی معطل رہے گی۔جبکہ اسلام آباد کے علاوہ ڈیرہ ا سماعیل خان۔کوئٹہ اور حیدرآباد میں موٹر سائیکلوں کو گھروں سے باہر نکالنے پر پابندی عائد کی گئی ہے،وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک افغان سرحد پر بھی سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔جبکہ بعض علاقوں میں فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے ایک بار پھرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کے زیر صدارت میں ایک اعلی سطح اجلاس میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے لئے سیکورٹی انتظامات کو ختمی شکل دی گئی تھی۔اور پورے ملک میں حالات کو پرامن رکھنے کے لئے کئی اہم فیصلے کئے گئے تھے۔جن میں پورے ملک میں ڈبل سواری پر پابندی اور حساس شہروں میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔


Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

تبصرے