کراچی میں تعینات جاپان کے قونصل جنرل اکیرا اوچی نے کہاہے کہ پاکستان میں حکومتی پالیسیوں میں عدم تسلسل، انفرااسٹرکچرل مسائل، توانائی بحران اور امن وامان کی غیرتسلی بخش صورتحال جاپان کی مزید سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں
کراچی(نیوز ایجنسیز )کراچی میں تعینات جاپان کے قونصل جنرل اکیرا اوچی نے کہاہے کہ پاکستان میں حکومتی پالیسیوں میں عدم تسلسل، انفرااسٹرکچرل مسائل، توانائی بحران اور امن وامان کی غیرتسلی بخش صورتحال جاپان کی مزید سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پرعہدیداروں سے بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں جاپان کی 49 کمپنیاں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں کیونکہ پاکستان کے فروٹ، ٹیکسٹائل اور آٹو موبائل سیکٹرمیں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں لیکن سیکیورٹی مسائل، پانی، بجلی اور گیس کی قلت کے باعث خواہش کے باوجود نئی جاپانی کمپنیاں پاکستان آنے سے گریزاں ہیں ۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے