اسلام آباد (ثناء نیوز) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔ نیپرا میں ہونے والی سماعت کے دوران بتایا گیا ہے کہ فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے ۔ اس سے قبل یہ پڑھ کر سنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس فیول ایڈجسمنٹ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے جبکہ چیئرمین نیپرا غیاث الدین احمد نے کہا کہ ہمیں سماعت سے منع نہیں کیا گیا ہم سماعت ضرور کریں گے ۔ اس پر عملدرآمد حکومت کا کام ہے ۔ لہذا نیپرا نے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے اور اس کا نوٹیفیکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی جس کے بعد اسے بلوں مین شامل کر لیا جائے گا ۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے