عالمی سطح پر کھیلوں کے منعقد ہونے والے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے مسائل روز بڑھتے جارہے ہیں اور بھارت کی طرف سے بیس بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینے کے بعد اب کویتی حکومت نے اسکواش ٹورنامنٹ کیلئے 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا
اسلام آباد (ثناء نیوز)عالمی سطح پر کھیلوں کے منعقد ہونے والے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے مسائل روز بڑھتے جارہے ہیں اور بھارت کی طرف سے بیس بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینے کے بعد اب کویتی حکومت نے اسکواش ٹورنامنٹ کیلئے 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔ 6 سے 10 نومبر تک کویت میں کھیلے جانے والے اسکواش ٹورنامنٹ کیلئے کویتی حکومت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔ ویزا درخواست دینے والے کھلاڑیوں میں فرحان محبوب، ناصر اقبال، عادل مقبول، عاقب حنیف اور وقاص محبوب شامل ہیں۔ گزشتہ برس بھی کویت کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہیں دیا گیا تھا۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری عبدالوہاب کا کہناہے کہ کویت حکومت نے ویزا نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، عبدالوہاب نے کہا کہ اس معاملے پر پروفیشنل اسکواش فیڈرشن اور کویت اسکواش فیڈریشن سے احتجاج کریں گے
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے