اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ٹونی بلیئر جارج بش کا ساتھ نہ دیتے تو امریکا عراق پر حملہ نہ کرتا۔
لندن (ثناء نیوز )اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے انکشاف
کیا ہے کہ اگر ٹونی بلیئر جارج بش کا ساتھ نہ دیتے تو امریکا عراق پر حملہ
نہ کرتا۔کوفی عنان کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر واحد شخص
تھے جو جارج بش کو دو ہزار تین میں عراق پر حملے سے روک سکتے تھے۔ برطانوی
اخبار میں شائع ہونے والے کوفی عنان کے انٹرویوکے مطابق ٹونی بلیئر کے
جارج بش سے اچھے تعلقات تھے اور اگر وہ چاہتے تو عراق پر حملہ نہ ہوتا۔
اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری نے اپنی یاد داشت زندگی جنگ اور امن کے
درمیان میں انکشاف کیا ہے کہ سلامتی کونسل کی دوسری قرارداد پر برطانیہ کے
ٹونی بلیئر نے امریکی صدر جارج بش سے شکوہ کیا کہ جب ہم دونوں اس جنگ کے
مساوی فریق ہیں تو دوسری قرار داد کو سیکنڈوں میں برطانیہ کو اعتماد میں
لئے بغیر کیسے منظور کرایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرار داد کی روشنی
میں صدام حسین کو ایک موقعہ دیا جانا تھا جو کہ امریکہ نے نہ دیا اور عراق
میں فوجیں داخل کر دیں ،جو کہ قرارداد اور عہد کے اصولوں کے منافی بات تھی
۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے