اسلام آباد (ثناء نیوز ) حکومت نے پیٹرول 8 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 70 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا

اسلام آباد (ثناء نیوز ) حکومت نے پیٹرول 8 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 70 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ سی این جی کی قیمت میں بھی 9 سے 11 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو کر 105 روپے 68 پیسے ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 70پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 108 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 29 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 101 روپے 69 پیسے ہوگئی۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 8 روپے94 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اوکٹین کی نئی قیمت 135 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 5روپے45 پیسے فی لیٹراضافے کے بعد 98 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اس کے علاوہ سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے مطابق سندھ اور وسطی پنجاب میں سی این جی 9 روپے 93 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سی این جی کی قیمت میں 11 روپے 98 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد سندھ اور وسطی پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت 80 روپے 97پیسے فی کلو جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سی این جی 89 روپے 10 پیسے فی کلو ہوگئی۔پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

تبصرے