یونان میں معاشی بحران کے باعث شہریوں میں خودکشی کے رحجان میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے معاشی بحران اور خودکشیوں میں کمی لانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے
ایتھنز (ثناء نیوز) یونان میں معاشی بحران کے باعث شہریوں میں خودکشی کے رحجان میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے معاشی بحران اور خودکشیوں میں کمی لانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ۔ گزشتہ روز یونان میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ 2009 ء سے عوام میں خودکشیوں کے رحجان میں تیزی سے خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ حکومت اور پولیس کی جانب سے دیئے جانے والے اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2009 ء میں 677 ، 2010 ء میں 830 ، 2011 ء میں 927 جبکہ روان سال اگست تک 690 لوگ خودکشی کر چکے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ تقریباً 3100 لوگ بحران کے باعث خودکشی کر چکے ہیں جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے ۔ حکومت یونان نے خودکشی کرنے والوں کی تعداد تو بتائی ہے تاہم مزید تفصیلات جیسا کہ مرنے والوں کی عمریں وجہ خودکشی اور طریقہ کار نہیں بتایا گیا ۔ واضح رہے کہ 2009 ء میں یونان میں خودکشی کا رحجان مغربی ممالک میں سب سے کم تھا ۔ا نتظامیہ نے یونان میں خودکشی کرنے والے افراد کا ڈیٹا اور تعداد پارلیمنٹ میں پیش کیں ۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے