کراچی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کردی، رحمان ملک


 اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آج اور کل دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ مجھے بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 90 فیصد بم ناکارہ بنادیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور کراچی میں آج ایک بجے سے شام تک موبائل فون سروس بند رہے گی جبکہ پی ٹی سی ایل اور وائرلیس بھی نہیں چلیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں بھی جہاں ضرورت ہوگی موبائل سروس بند کردیں گے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جو کیا ملک و قوم کی بہتری کے لیے کیا۔ 


Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

تبصرے