اجمل قصاب کی پھانسی کو لیکر انتہائی درجہ کی راز داری کے بیچ بکسر جیل کے ذمہ داران اور قیدیوں کو اس بات کا گمان ہے کہ قصاب کو پھانسی دینے کیلئے استعمال ہوئی رسی ان ہی کی جیل میں بنی ہے
پٹنہ (کے پی آئی )اجمل قصاب کی پھانسی کو لیکر انتہائی درجہ کی راز داری کے بیچ بکسر جیل کے ذمہ داران اور قیدیوں کو اس بات کا گمان ہے کہ قصاب کو پھانسی دینے کیلئے استعمال ہوئی رسی ان ہی کی جیل میں بنی ہے۔شمالی اور مشرقی ہندوستان میں پھانسی کی سزا کیلئے استعمال ہونے والی رسی بکسر جیل میں ہی تیار ہوتی ہے۔ بہار میں شعبہ جیل کے ڈائریکٹر ایس بی پی سنگھ کا کہنا تھا کہ2007میں ہم نے افضل گورو کو پھانسی دینے کیلئے ایک خصوصی رسی تہاڑ جیل حکام کو فراہم کی تھی جو کہ بعد میںگورو کی پھانسی پر حکم امتناعی کے بعد استعمال نہیں ہوئی تھی ۔ہمیں یقین ہے کہ قصاب کو پھانسی دینے کیلئے وہی رسی استعمال ہوئی ہے ۔سنگھ کے مطابق چونکہ قصاب کیلئے رسہ تیار کرنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی اس لئے ہم مانتے ہیں کہ وہی رسی استعمال ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خصوصی رسی تیار کرنے میں15دن کا عرصہ لگتا ہے۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے